دنیا کی سستی ترین کار فروخت کیلئے آج پیش کی جارہی ہے

ساقی۔

محفلین
نئی دہلی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ بھارت میں دنیا کی سستی ترین کار فروخت کیلئے آج پیش کی جارہی ہے۔اس کار کی قیمت صرف ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ کاربنانے والی کمپنی ٹاٹا کو گزشتہ برس اکتوبر میں اس کی فروخت شروع کرنا تھی مگر عالمی معاشی بحران کی وجہ سے دو ارب تریسٹھ کروڈ ڈالر کے خسارے اور مغربی بنگال سے فیکٹری کی تبدیلی کے باعث یہ کار چھ ماہ بعد مارکیٹ میں لائی جارہی ہے۔ 622 سی سی کے انجن والی اس کار میں ایئربیگز، ایئرکنڈیشن، ریڈیو اور پاور اسٹیئرنگ جیسی سہولتیں نہیں رکھی گئیں۔

jp8oww.jpg
 

الف عین

لائبریرین
جی یہ پٹرول کار ہی ہے جس کی قیمت ایک لاکھ رکھی گئی ہے، ڈیزل، ائر کنڈیشنڈ ماڈل بھی دستیاب ہوں گے لیکن ان کی قیمت زیادہ ہوگی، صرف بیسک ماڈل ایک لاکھ کا ہے۔ اس کا نام ’نانو‘ رکھا گیا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
ڈیزائن تو سوزوکی سینٹرو سے ملتا جلتا ہے۔ میں نے امارات میں ایسی دو بندوں والی دیکھی تھی، پتہ نہیں وہ کیا چیز تھی۔
 

ساقی۔

محفلین
ہمم ماحولی آلودگی میں‌مزید اضافہ :(

نسان ، پراڈو، لینڈ کروزر، مرسڈیز ، بسیں ،ٹر ینیں، تو شاید "آکسیجن " چھوڑتی ہیں . اور یہ چھوٹی سی اور سستی سی کار ماحولی آلودگی میں‌مزید اضافے کا سبب ہے .
کیا اسے ختم کر دیا جائےِ؟:confused:
 

mfdarvesh

محفلین
کاش پاکستان کے لیے بھی کوئی ایسے سوچتا سوزوکی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ سیل میں کمی ہو گئی ہے
 

ساقی۔

محفلین
پاکستان میں بنانے کی تو بعد کی بات ہے پیچھلے سال چائنا کی بنائی "سستی کاریں" صرف اس وجہ سے "درامد" کرنے نہیں دی گئیں کہ پھر مہنگی گاڑیوں کے ڈیلر کسی کامنہ بھی نہ دیکھ پائیں گے اپنے شورومز پر ..
 

مغزل

محفلین
اچھی خبرہے ۔ مگر عام آدمی کی پہنچ سے پھر بھی باہر ہے ، انڈیا میں عام آدمی سڑکوں پر بھوکا سوتا ہے ، فلموں میں‌جو دکھا یا جاتا ہے وہ اور ہے۔۔
 
Top