دنیا کی نہ کر تو خواست گاری

عاطف سعد

محفلین
urdu_poetry_meer_taqi_meer_by_atif80saad-dbyat0f.jpg
 
عاطف سعد

محفلین
تیسرے شعر کا پہلا مصرع دوبارہ دیکھیے
جی ، میں نے دیکھا ، اسی طرح لکھا ہے کہ " ہو اس سے جہاں سیاہ تد بھی" ، ہاں دوسرے مصرعے میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی ہے۔ "نالے میں (میرے)مرے اثر نہ ہو گا"
اگر دیوان میں پرنٹنگ کی غلطی ہے تو براہ کرم آپ تصیح فرما دیں
 
الف نظامی

لائبریرین

سیاہ تر کا احتمال ہو سکتا ہے۔ محمد وارث صاحب کو زحمت دینا پڑے گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سیاہ تر کا احتمال ہو سکتا ہے۔ محمد وارث صاحب کو زحمت دینا پڑے گی۔
میر کے کسی مستند دیوان میں دیکھنا پڑے گا۔ یہ "تب" بھی ہو سکتا ہے یعنی اگر میرے نالوں سے جہاں سیاہ بھی ہو جائے تب بھی ان میں اثر نہ ہوگا۔ تد بھی بمعنی تب کوئی متروک لفظ ہو سکتا ہے۔
 
کلیاتِ میر اینڈرائیڈ اطلاقیہ از محمد تابش صدیقی ؛ اس میں بھی "تد" ہی لکھا ہے۔ ویسے یہ پنجابی والا "تد" بمعنی "پھر ، تب" بھی تو ہو سکتا ہے۔
 
Top