دنیا کے شہروں کا سکڑا ہوا فضائی منظر

آسٹریلیا کے شہر ملبرن سے تعلق رکھنے والے بین تھامس جو اپنے آپ کو ’شہروں کو سکیڑنے والا‘ کہلاتے ہیں نے 77800 میل کا فاصلہ طے کر دنیا کے کئی بڑے بڑے شہروں کو مختصر کر کے تصاویر میں قید کرنے کا کام کیا ہے۔ اس تصویر میں نیو یارک شہر کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ سے شہر کا منظر پیش دکھایا گیا ہے۔

130201162410_bm_shrink_01364351.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
تھامس تصاویر لینے کے لیے ایک تکنیک استعمال کرتے ہیں جسے ’ٹِلٹ شِفٹ‘ کہا جاتا ہے جس میں کیمرے کے فوکس اور منظر کی گہرائی کو تبدیل کر کے بڑے مناظر کو بہت مختصر کر کے دکھایا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں لوگ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لوو کے اہرام کے ارد گرد دکھائی دے رہے ہیں۔

130201162423_bm_shrink_01364362.jpg
 
اس تکنیک کے نتیجے میں دیکھنے والی کی نظر بہت مرتبہ تصویر کے ایک علاقے پر پڑتی ہے جبکہ وہ دوسرے اہم علاقوں کو نظر انداز کرتا ہے۔ یہ تصویر سان فرانسسکو شہر کا ایک فضائی منظر پیش کرتی ہے۔

130201162421_bm_shrink_01364359.jpg
 
لندن کے ٹاور برج اور دریائے ٹیمز کی یہ تصویر ہے جبکہ تھامس کہتے ہیں کہ ’یہ ایک دلچسپ اثر ہوتا ہے جس میں وہ پہلے تجسس سے شناخت پھر ایک جزباتی تعلق اور بلاخر حیرانی کے عمل سے گزرتے ہیں۔‘

130201162427_bm_shrink_01364365.jpg
 
تھامس یہ عمل جانے پہچانے مناظر کو انجانا بنا دیتا ہے۔ نیو یارک، پیرس، لندن اور لاس ویگاس کے فضائی مناظر کو بہت چھوٹے مناظر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ امریکی ریاست نویڈا کی لاس ویگاس کی پٹی ہے۔

130201162417_bm_shrink_01364356.jpg
 
تھامس کا کہنا ہے کہ ’میں نے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ ایسی جگہوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں جہاں وہ رہ چکے ہوں یا انہوں نے اس کا دورہ کیا یا وہاں سفر کیا ہو۔ یہ جرمن دارالحکومت برلن کا ایک فضائی منظر ہے۔

130201162425_bm_shrink_01364363.jpg
 
تھامس نے کہا کہ ’اس مقصد کے لیے بہت ساری تکنیکوں کی کامیابی اور بہت سے عناصر اہم ہے اور ان سب کا ایک وقت میں ہونا بھی ضروری ہے۔ ان عناصر میں موسم، روشنی اور فضا میں ہوا کا معیار شامل ہیں بلکہ تصویر میں نظر آنے والے افراد اور گاڑیاں بھی اہم ہوتی ہیں۔‘ اس تصویر میں آسٹریلیا کے شہر ملبرن کے دریائے یارا پرنسس پل نظر آ رہا ہے۔

130201162454_bm_shrink_01364370.jpg
 
تھامس کہتے ہیں کہ ’آپ کو ایک سٹوڈیو میں انتظام کرنے کی سہولت نہیں ہوتی تو سب سے بڑا چیلنج یہ ہوتا ہے کہ آپ انتظار کریں اور تمام عناصر کو اکٹھا ہو کر ایک سمت میں جمع ہونے کا انتظار کریں۔‘ اس تصویر میں کارکن ملبرن کے ریل کے نظام کو درست کرنے میں مصروف ہیں۔

130201162415_bm_shrink_01364354.jpg
 
تھامس نے آسٹریلیا میں ایڈیلڈ شہر کے انٹرنیشنل ڈیزائن افیکٹس اینڈ اینیمیشن سکول سے گریجوئیٹ کیا جس کے بعد انہوں نے فوٹوگرافی شروع کی۔ اس تصویر میں ایک سرفر آسٹریلیا کے ایک ساحل گیلونگ پر لہروں کا مقابلہ کر رہا ہے۔

130201162430_bm_shrink_01364367.jpg
 
Top