دنیا کے متفرق سالنامے

سید عاطف علی

لائبریرین
تمام اقوام عالم میں مختلف ادوار میں متعدد کیلنڈر کے نظام رائج رہے ہیں جن میں مشرقی اور مغربی ،سبھی قسم کے ماہ و سال کے نام پائے جاتے ہیں ۔ کیلنڈر اور سال نامے ہر قوم اور دور کے مذہبی اور ثقافتی رسوم و رواج کے ساتھ ساتھ وابستہ رہتے ہیں ۔
چنانچہ خیال آیا کہ اس دھاگے میں مختلف کیلنڈر اور ماہ و سال جنوری فروری اور محرم صفر وغیرہ کے ساتھ ساتھ سب جمع کیے جائیں ۔ان میں ہندی کیلنڈر ایرانی، مصری کیلنڈر وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اگر آپ کے پاس عالمی کیلنڈروں سے متعلق معلومات ہوں تو یہاں شریک کیجیے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہندی کیلنڈر

1ویساکھਵੈਸਾਖویساکھیबैसाखوسط اپریل – وسط مئی
2جیٹھਜੇਠجیٹھजेठوسط مئی – وسط جون
3ہاڑھਹਾੜہاڑھहाढ़وسط جون – وسط جولائی
4ساونਸਾਵਣساونसावनوسط جولائی – وسط اگست
5بھادوںਭਾਦੋਂبادوںभादोंوسط اگست – وسط ستمبر
6اسوਅੱਸੂاسوجअस्सूوسط ستمبر – وسط اکتوبر
7کاتکਕੱਤਕکاتکकातकوسط اکتوبر – وسط نومبر
8مگھرਮੱਘਰمگھڑमग्घरوسط نومبر – وسط دسمبر
9پوہਪੋਹپوہपोहوسط دسمبر – وسط جنوری
10ماگھਮਾਘماگھमाघوسط جنوری – وسط فروری
11پھاگنਫੱਗਣپھگنफागुनوسط فروری – وسط مارچ
12چیتਚੇਤچیتचेतوسط مارچ – وسط اپریل
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اسلامی ہجری کیلنڈر

١ - مُحرّم.
٢ - صفر.
٣- ربيع الأول.
٤ - ربيع الثاني.
٥ - جُمادى الأولى.
٦ - جُمادى الآخرة.
٧ - رجب.
٨ - شعبان.
٩ - رمضان.
١٠ - شوال.
١١ - ذو القعدة.
١٢ - ذو الحجة.
 
فہد اشرف

محفلین
ہندی کیلنڈر

1ویساکھਵੈਸਾਖویساکھیबैसाखوسط اپریل – وسط مئی
2جیٹھਜੇਠجیٹھजेठوسط مئی – وسط جون
3ہاڑھਹਾੜہاڑھहाढ़وسط جون – وسط جولائی
4ساونਸਾਵਣساونसावनوسط جولائی – وسط اگست
5بھادوںਭਾਦੋਂبادوںभादोंوسط اگست – وسط ستمبر
6اسوਅੱਸੂاسوجअस्सूوسط ستمبر – وسط اکتوبر
7کاتکਕੱਤਕکاتکकातकوسط اکتوبر – وسط نومبر
8مگھرਮੱਘਰمگھڑमग्घरوسط نومبر – وسط دسمبر
9پوہਪੋਹپوہपोहوسط دسمبر – وسط جنوری
10ماگھਮਾਘماگھमाघوسط جنوری – وسط فروری
11پھاگنਫੱਗਣپھگنफागुनوسط فروری – وسط مارچ
12چیتਚੇਤچیتचेतوسط مارچ – وسط اپریل
ہندی کلینڈر کا پہلا مہینہ چیت ہے۔ ہندی میں کچھ مہینوں کے ایک سے زائد نام ہیں، کسی علاقے میں کچھ تو کسی علاقے میں کچھ اور، ہمیں بچپن سے جو نام یاد کرائے گئے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں۔
چَیت
بَیساکھ
جیٹھ
اَساڑھ
ساون
بھادوں
کنوار
کارتِک
اَگْہن
پُوس
ماگھ
پھاگن
 
فہد اشرف

محفلین
فہد اشرف کیا ان کے عیسوی آغاز اور اختتام کی مطابقت ٹھیک ہے ؟
ٹھیک ہے کہ انہیں دونوں مہینوں میں پڑتا ہے لیکن اسے وسط تا وسط کہنا ٹھیک نہیں ہے۔ ہندی مہینہ دراصل پورے چاند کی رات کے بعد سے شروع ہوتا ہے یعنی پورنیما (چودھویں)کے دن مہینہ ختم ہوتا ہے اور اسکے اگلے دن سے نیا مہینہ شروع ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورے چاند کو پورن ماشی (پورے مہینے) کا چاند کہتے ہیں۔ ہندی مہینوں کے دو پَکْش(phase کہہ سکتے ہیں) ہوتے ہیں
۱۔ کرشن پکش، وہ ۱۵دن جس میں چاند گھٹتا ہے، اس کے آخری دن اماوس کی رات ہوتی ہے جب آسمان پہ کہیں چاند نہیں دکھتا۔
۲-شُکل پکش، وہ ۱۵ جس میں چاند بڑھتا ہے اس کی آخری رات پورنیما کی ہوتی ہے ۔
ایک اور بات یہ کہ شمسی سال سے مطابقت رکھنے کے لیے ہندی کلینڈر میں ہر تیسرا سال ۱۳ مہینے کا ہوتا ہے اسے ملماس بولتے ہیں، اس سال کسی ایک مہینے کو دو بار کر دیتے ہیں جسے ادِھک ماس کہا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

زبردست !!! ،جھے معلوم نہیں تھا کہ یہ سالنامہ در اصل چاند کی حالتوں پر مبنی ہے ۔
کیا اس طرح اس سال میں ہجری کی طرح 354 دن ہوتے ہیں ؟
 
فہد اشرف

محفلین
زبردست !!! ،جھے معلوم نہیں تھا کہ یہ سالنامہ در اصل چاند کی حالتوں پر مبنی ہے ۔
کیا اس طرح اس سال میں ہجری کی طرح 354 دن ہوتے ہیں ؟
ہاں اتنے ہی دن ہوتے ہیں اسی لیے ہر تین سال پہ ایک زائد مہینہ لگاتے ہیں سال میں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایرانی کیلنڈر (یا فارسی کیلنڈر)

1۔فروردین - 31 دن
2۔اُردِی بہشت - 31 دن
3۔خرداد - 31 دن
4۔تیر - 31 دن
5۔مرداد - 31 دن
6۔شهریور - 31 دن
7۔مہر - 30 دن
8۔آبان - 30 دن
9۔آذر - 30 دن
10۔دَے - 30 دن
11۔بہمن - 30 دن
12۔ اسفند - 29/30 دن
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
ہندی کیلنڈر

1ویساکھਵੈਸਾਖویساکھیबैसाखوسط اپریل – وسط مئی
2جیٹھਜੇਠجیٹھजेठوسط مئی – وسط جون
3ہاڑھਹਾੜہاڑھहाढ़وسط جون – وسط جولائی
4ساونਸਾਵਣساونसावनوسط جولائی – وسط اگست
5بھادوںਭਾਦੋਂبادوںभादोंوسط اگست – وسط ستمبر
6اسوਅੱਸੂاسوجअस्सूوسط ستمبر – وسط اکتوبر
7کاتکਕੱਤਕکاتکकातकوسط اکتوبر – وسط نومبر
8مگھرਮੱਘਰمگھڑमग्घरوسط نومبر – وسط دسمبر
9پوہਪੋਹپوہपोहوسط دسمبر – وسط جنوری
10ماگھਮਾਘماگھमाघوسط جنوری – وسط فروری
11پھاگنਫੱਗਣپھگنफागुनوسط فروری – وسط مارچ
12چیتਚੇਤچیتचेतوسط مارچ – وسط اپریل
یہ دراصل ہندی کلینڈر نہیں ہے بلکہ بکرمی کلینڈر ہے اور زیادہ تر پنجاب میں رائج ہے۔ میری والدہ مرحومہ نے میرے بچپن میں یہ یاد کروایا تھا۔ مہینوں کے نام اور ترتیب بالکل یہی ہے اور عیسوی تقویم سے مطابقت بھی یہی ہے۔ کچھ مہینوں کے نام مختلف لہجوں سے ملتے ہیں جیسے کاتک کو ہم کَتے اور ماگھ کو ماہ، پھاگن کو پھگن وغیرہ کہتے ہیں۔

آپ نے شاید بیساکھ کا میلہ یا بیساکھی کا سنا ہو، انڈین پنجاب میں ابھی تک زور و شور سے منایا جاتا ہے جب کہ پاکستانی پنجاب میں اس کا رواج قریب قریب ختم ہو چکا ہے۔ میرے بچپن میں ہوتا تھا، یہ وسط اپریل میں نیا سال شروع ہونے کا میلہ ہوتا ہے، دراصل اس سے گندم کی کٹائی شروع ہوتی ہے کہ وسط اپریل تک گندم کاٹنے کے قابل ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ پنجاب سے جو اخبارات نکلتے ہیں ان میں باقاعدہ اس کلینڈر کی تاریخ درج کی جاتی ہے، مثال کے طور پر آج کے جنگ لاہور اخبار میں 8 ستمبر 2022 عیسوی کے مطابق 24 بھادوں 2079 بکرمی ہے۔

بکرمی کیلنڈر کے بارے میں اردو وکی کا یہ لنک دیکھیے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
قدیم مصری کیلنڈر (قبطی سالنامہ)

مجھے لگتا ہے یہ یہ مہینے بھی چاند کی حالتوں پر مبنی ہیں اور تیرھواں مہینہ بقیہ مہینوں میں دنوں کے متفرق تصفیئے کے لیے بنایا گیا ہو۔ واللہ اعلم ۔

السنة القبطية أو المصرية القديمة

1 توت - 11 سبتمبر - 10 أكتوبر
2 بابة - 11 أكتوبر - 10 نوفمبر
3 هاتور - 11 نوفمبر - 9 ديسمبر
4 كياهك - 10 ديسمبر - 8 يناير
5 طوبة - 9 يناير - 7 فبراير
6 أمشير - 8 فبراير - 9 مارس
7 برمهات - 10 مارس - 8 أبريل
8 برمودة - 9 أبريل - 8 مايو
9 بشنس - 9 مايو - 7 يونيو
10 بؤونة - 8 يونيو - 7 يوليو
11 أبيب - 8 يوليو - 6 أغسطس
12 مسرى - 7 أغسطس - 5 سبتمبر
13 نسيئ 6 سبتمبر - 10 سبتمبر
 
آخری تدوین:
Top