دنیا کے 11 مہنگے ترین مکانات اور ان کے مکین

کعنان

محفلین
دنیا کے 11 مہنگے ترین مکانات اور ان کے مکین
اتوار 18 دسمبر 2016

566477-WORLDBIGGESTHOMES-1469463286-810-640x480.jpg

عالیشان مکانات میں بکنگھم پیلس کی قیمت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے جو ملکہ ایلزبتھ دوم کی ملکیت ہے۔

لندن: دنیا کے انتہائی امیر ترین اور بااثر افراد کے مکانات کی قیمتیں اور وہاں موجود آسائشیں آپ کے ہوش اُڑا دینے کے لیے کافی ہیں جب کہ ان مکانات میں رہنے والے افراد بھی خاص اور پوری دنیا میں اپنا غیرمعمولی اثرورسوخ رکھتے ہیں۔


11: کریسپی ہکس اسٹیٹ


227.jpg

کریسپی ہکس اسٹیٹ (13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر)

اس مکان کو آرکیٹیکٹ مورس فیٹیو نے اپنی ذاتی رہائش کے لیے بنایا تھا اور 1943 میں اس کی موت کے وقت تک اسی کے زیرِ استعمال رہا۔
25 ایکڑ پر پھیلا ہوا یہ وسیع و عریض گوشہ اب ٹام ہِکس کے زیرِ استعمال ہے جو لیورپول ایف سی، ڈیلاس اسٹارز اور ٹیکساس رینجرز کے مالک ہیں۔
ہِکس نے گزشتہ 10 سال میں اس کی تزئین و آرائش پر ایک کروڑ ڈالر خرچ کیے اور اب یہ جگہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

10: سیون دی پیناکل


329.jpg

سیون دی پیناکل (15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر)

یلوسٹون کلب کی یہ سب سے وسیع اور شاندار جائیداد ہے۔ یہاں کئی پولز، جم، شراب خانہ اور اپنی اس کی لفٹ بھی ہے،
یہ جگہ ریئل اسٹیٹ کمپنی ایڈرا اور ٹمِ بلکس سیٹھ کی مشترکہ ملکیت ہے جو ٹمبر کا کام کرتے ہیں اور دونوں یلو اسٹون کلب کے شریک بانی ہیں۔
لیکن دیوالیہ پن، طلاقوں کے معاملات اور دیگر مسائل نے اس کی دولت و قیمت کو گہنا دیا ہے۔

9: فرینچک وِلا


424.jpg

فرینچک وِلا (16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر)

یوکرین کے دوسرے صدر اولینا فرینچک کی بیٹی اس جائیداد کی مالکن ہیں اور وہ اینٹی ایڈز فاؤنڈیشن چلاتی ہیں،
اس محل میں 10 بیڈروم، زیرِ زمین سوئمنگ پول، جم، سنیما اور پینک روم بھی ہے۔
مکان کے اندر سونے، ماربل اور دیگر قیمتی آرٹ ورک سے سجاوٹ کی گئی ہے۔

8: ہرسٹ کاسل


522.jpg

ہرسٹ کاسل (16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر)

اس قلعے میں 29 کمرے ہیں اور اسے مشہور فلم ’ گاڈفادر‘ میں دکھایا گیا ہے۔
امریکی صدر جان ایف کینیڈی اپنے ہنی مون کے لیے یہاں آئے تھے۔
یہاں ونسٹن چرچل، کلارک گیبل اور جیکی کینیڈی جیسی شخصیات بھی ٹھہری ہیں،
اسے اخبار کے ایک مالک نے تعمیر کیا تھا لیکن اب یہ ایک سیاحتی مقام ہے اور کیلیفورنیا پارک سسٹم کا حصہ ہے۔

7: ایلیسن اسٹیٹ


622.jpg

ایلیسن اسٹیٹ (20 کروڑ ڈالر)

23 ایکڑ پر پھیلی ہوئی اس جائیداد میں 10 عمارتیں ہیں، انسان کی بنائی ہوئی جھیل، ایک بڑا تالاب، ٹی ہاؤس اور حمام بھی ہے۔
اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن اس کے مالک ہیں جو 2013 تک دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص تھے۔

6: کینسنگٹن پیلس گارڈز


717.jpg

کینسنگٹن پیلس گارڈز (22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر)

فولاد تیار کرنے والے لکشمی متل اس کے مالک ہیں جنہوں نے 2008 میں 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں اسے خریدا تھا۔
بعض غیرمصدقہ خبروں کے مطابق اب لکشمی متل اپنا قلعہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

5: فیئر فیلڈ، نیویارک


816.jpg

فیئر فیلڈ، نیویارک (24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر)

63 ایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی اس اراضی میں 29 بیڈروم، ذاتی بجلی گھر، باسکٹ بال کورڈ، باؤلنگ ایلے، اسکواش کورٹس، تین سوئمنگ پول اور 39 غسل خانے ہیں جب کہ کھانے کا مرکزی کمرہ 91 فٹ طویل ہے۔
رینکو کمپنی کے مالک ایرا رینرٹ اس گھر کے مالک ہیں جو کان کنی ، دھاتوں اور کار سازی کا کام کرتے ہیں۔

4: وائٹ ہاؤس


915.jpg

وائٹ ہاؤس (32 کروڑ ڈالر)

ریئل اسٹیٹ کمپنی کے مطابق اس وقت وائٹ ہاؤس کی قیمت 32 کروڑ ڈالر ہو گی۔
1800 کے عشرے میں یہ مقبول ہوا ۔
اگرچہ اس میں پرتعیش تعمیرات نہیں لیکن اس صدارتی محل کی تاریخی اہمیت انمول ہے۔

3: ولا لیوپولڈا


1014.jpg

ولا لیوپولڈا (73 کروڑ 60 لاکھ ڈالر)

50 ایکڑ وسیع یہ جائیداد یورپ کی مہنگی ترین جائیداد قرار پائی ہے۔
اس میں کمرشل گرین ہاؤس، سوئمنگ پول، پول ہاؤس اور ایک آؤٹ ڈور کچن ہے۔
اس میں ہیلی پیڈ بھی ہے اور یہاں کا مہمان خانہ بڑے بڑے کروڑ پتیوں کے دولت کدوں سے بھی بڑا ہے۔
1955 میں ایلفرڈ ہچکاک کی فلم ’ ٹو کیچ آ تھیف‘ کی شوٹنگ یہاں ہوئی تھی۔
اس وقت یہ للی سافرا کی ملکیت ہے جو خیراتی کام کرتی ہیں اور بینکار ولیم سافرا کی بیوہ ہیں۔

2: آنٹیلا


1111.jpg

آنٹیلا (ایک ارب ڈالر)

بھارتی کھرب پتی مکیش انبانی اس گھر کے مالک ہیں جو ممبئی میں واقع ہے۔
یہ 27 منزلہ ایک شاندار عمارت ہے جس کی دیکھ بھال کے لیے 600 افراد کا عملہ دن رات کام کرتا ہے۔

1: بکنگھم پیلس

1210.jpg

بکنگھم پیلس (ایک ارب 50 کروڑ ڈالر)

تکنیکی طور پر اسے اب بھی مکان کہا جا سکتا ہے لیکن فروخت کے لیے نہیں ہے۔
2012 کے مارکیٹ سروے کے مطابق اگر اس کی قیمت لگائی جائے تو ڈیڑھ ارب ڈالر ہو گی۔

بکنگھم پیلس میں 775 کمرے، 19 اسٹیٹ رومز، 52 بیڈ رومز، 188 اسٹاف رومز، 92 آفس اور 78 باتھ روم ہیں۔
6 فروری 1952 کو اقتدار سنبھالنے والی ملکہ ایلزبتھ دوم اس کی مالکن ہیں۔


ح
 
اللہ اکبر ۔۔۔۔یہ تو دنیا ہے ۔۔۔۔میرے اللہ نے ان سب مکانات سے بہتر ایک جگہ بنا رکھی ہے۔۔۔اس جگہ کا نام جنت ہے ۔۔اور اس میں ایک محل ایسا بھی ہے جو ایک موتی سے بنا ہواہے ۔۔اور پوری دنیا بھی اس کی قیمت نہیں دے سکتی مگر اللہ کی شان کریمی تو دیکھیں اس نے مسلمانوں سے ان کے اموال اور نفوس کے بدلے میں جنت رکھ دی ہے ۔۔ اللہ کی مانو اور جنت لے لو۔۔۔کتنا سستا سودا ہے مسلمانوں کے لیے۔۔۔
 
Top