دواوینِ امیر مینائی ڈاؤن لوڈ کیجیے

فاتح

لائبریرین
شکریہ فرخ صاحب اور شمشاد بھائی۔
بہت شکریہ جناب۔

یہ بھی پرانی اردو میں ہی ہو گی۔
جی ہے تو پرانی اردو میں ہی لیکن پرانی املا کو نئی املا کے مطابق ٹائپ کرنا کچھ اس قدر بھی دشوار نہیں۔ محض دو چار چیزیں دیکھنے والی ہیں مثلاً نون غنہ کو نون لکھا گیا ہے، ھ کے ہجے بھی ہ کیے گئے ہیں اور کچھ الفاظ کو ملا کر لکھا گیا ہے۔ اگر ٹائپ کرتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھ لیا جائے تو پرانی املا نئی میں ڈھل جائے گی۔
اگر آپ ان دواوین کو بھی یونیکوڈ کے قالب میں ڈھالنے کی کرم نوازی کر سکیں تو یہ اہلِ اردو پر آپ کا ایک اور احسان ہو گا۔
 
Top