ذیشان حیدر
محفلین
میں ایک اسلامی ادارہ کے شعبہ پرنٹنگ وڈیزائننگ سے منسلک ہوں،کچھ عرصہ قبل میں نے کورل ڈرا پر ایک فائل ڈئزائن کی اور اسے پرنٹنگ کے لیے پریس بھجوادیا۔ پریس کے ڈیزائنر نے اپنی طرف سے بھی کچھ مزید ڈیزائننگ کی اور اسے منظور کروانے کے لیے دوبارہ بھجوادیا۔ وہ ڈیزائننگ تو منظور ہوگئی لیکن ان کے کیے کام میں یہ خامی پیدا ہوئی کہ ان کی فائل کھلنے اور کاپی وپیسٹ کرنے میں بہت زیادہ وقت لگاتی ہے۔ اور یہی نہیں بلکہ اس فائل میں سے اگر ایک نقطہ برابر کوئی چیز کاپی کرکے کسی دوسری فائل میں پیسٹ کرتے ہیں تو وہ دوسری فائل بھی اتنی ہی ہیوی بن جاتی ہے۔ابتدا میں تو اس بات کا اندازہ نہیں تھا اور اس فائل سے کافی مواد دیگر فائلوں میں پیسٹ کیا گیا، اب صورت حال یہ ہے کہ میرے کمپیوٹر میں موجود اکثر فائلیں اسی طرح ہیوی ہوگئی ہیں۔ اگر کسی ساتھی کو اس کا حل معلوم ہوتو ازراہ کرم شئیر کریں کیوں کہ بندہ اس سلسلہ میں بہت پریشان ہے۔