دوباری کورل ڈرا کا سوال گرافک ڈیزائنر حضرات سے

ذیشان حیدر

محفلین
میں ایک اسلامی ادارہ کے شعبہ پرنٹنگ وڈیزائننگ سے منسلک ہوں،کچھ عرصہ قبل میں نے کورل ڈرا پر ایک فائل ڈئزائن کی اور اسے پرنٹنگ کے لیے پریس بھجوادیا۔ پریس کے ڈیزائنر نے اپنی طرف سے بھی کچھ مزید ڈیزائننگ کی اور اسے منظور کروانے کے لیے دوبارہ بھجوادیا۔ وہ ڈیزائننگ تو منظور ہوگئی لیکن ان کے کیے کام میں یہ خامی پیدا ہوئی کہ ان کی فائل کھلنے اور کاپی وپیسٹ کرنے میں بہت زیادہ وقت لگاتی ہے۔ اور یہی نہیں بلکہ اس فائل میں سے اگر ایک نقطہ برابر کوئی چیز کاپی کرکے کسی دوسری فائل میں پیسٹ کرتے ہیں تو وہ دوسری فائل بھی اتنی ہی ہیوی بن جاتی ہے۔ابتدا میں تو اس بات کا اندازہ نہیں تھا اور اس فائل سے کافی مواد دیگر فائلوں میں پیسٹ کیا گیا، اب صورت حال یہ ہے کہ میرے کمپیوٹر میں موجود اکثر فائلیں اسی طرح ہیوی ہوگئی ہیں۔ اگر کسی ساتھی کو اس کا حل معلوم ہوتو ازراہ کرم شئیر کریں کیوں کہ بندہ اس سلسلہ میں بہت پریشان ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
در اصل ڈیزائنر دو طبیعت کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو تمام کام layersپر کرتے ہیں۔ اور ایک وہ جو ایک ہی layer پر کام کرتے ہیں۔
اب ایک لیئر پر کام کرنے والوں کو اکثر یہ مسائل آتے رہتے ہیں۔ لیکن layersپر کام کرنے والے بہت کم ایسی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ جب بھی فور کلر اور پیچیدہ ڈیزائن ہو تو اس کو layersپر بنائیں ۔ اور کام کے دوران object manager کے ذریعے باقی layersکو hidکر لیں تو بہت کم وقت لگے گا۔ اس کے علاوہ پیچیدہ ڈیزائن میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ ایک چیز سلیکٹ کرتے ہیں لیکن تیزی کے باعث دوسری چیز سلیکٹ ہوجاتی ہے تو اس کے لئے بھی اگر آپ layer basedڈیزائننگ کرتے ہیں تو آپ متعلقہ layerکو سلیکٹ کر کے edit across layerسلیکٹ کر لیں تو اس layer کے علاوہ کوئی بھی دوسری layerوالا objectسلیکٹ نہیں ہوگا ۔ اور آپ کا کام آسانی سے ہوگا۔
 

گل خان

محفلین
بھائی مجھے layer والی بات سمجھ نہی آئی۔۔لیئر کیا ہوتی ہے؟ پلیز اس بارے میں ذرا بتا دیں۔شکریہ
 
Top