عبدالقیوم چوہدری
محفلین
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب میاں محمد نوازشریف صاحب نے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کے لیے امدادی پیکج بڑھانے کی منظوری دے دی۔
سرکاری خبررساں ادارے کےمطابق وزیر اعظم کی جانب سے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے امدادی پیکج کو بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے لیے امدادی رقم بڑھا کر25 لاکھ کردی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 کے ملازمین کیلئے امدادی پیکج کی رقم 40 لاکھ، گریڈ 18 اور 19 کے لیے 80 لاکھ اور گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے 90 لاکھ روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے ملازمین کی دوران ملازمت اموات کی صورت میں ان کے پیکج میں بھی اضافہ کیا ہے جس کےتحت گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کے لئے 30 لاکھ، گریڈ 17 کے لئے 50 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ گریڈ 18 اور 19 کے لئے 90 لاکھ اور گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے ملازمین کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم منظوری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سرکاری ملازمین اور سکیورٹی اہلکاروں کی اموات کے بعد ان ملازمین کے اہل خانہ کو مرحوم کی عمر 60 سال پوری ہونے تک مکمل تنخواہ دیگر الاؤنس کے ساتھ ادا کی جائے گی جب کہ ان کی سالانہ ترقی اور حکومت کی طرف سے مختلف مواقع پر اعلان کردہ مراعات کی ادائیگی بھی جاری رہے گی۔
حکومت کی جانب سے ایسے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو 5 سال یا مرحوم کی عمر ریٹائرمنٹ پر پہنچنے تک سرکاری مکان رکھنے کی اجازت ہوگی یا پھر حکومت ان کو کرائے کےمکان کے لیے رقم ادا کرے گی جبکہ مرحوم ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول تک تعلیمی اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے جن میں ٹیوشن فیس،کتابیں اور دیگر مواد کے علاوہ رہائشی الاؤنس بھی شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے پرانی پالیسی کے تحت پلاٹ یا اراضی دینے کے بدلے میں اہل خانہ کو نقد رقم دی جائے گی اور اس مقصد کے لیے گریڈ ایک سے 8 تک کے ملازمین کے لیے 20 لاکھ ، گریڈ 9 سے 16 والوں کے لئے 50 لاکھ جبکہ گریڈ 17 کے ملازمین کے لئے 70 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔
حکومت وقت کی طرف سے ایک شاندار اقدام ۔
https://www.facebook.com/uturnspeci...8551/682101261888429/?type=1&relevant_count=1