اسلام آباد( محمدصالح ظافر،خصوصی تجزیہ نگار) نواز شریف ملک کی حالیہ تاریخ کے دوسرے وزیراعظم ہیں جنہیں اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں اعزازی طورپر ڈاکٹر بننے کی منفرد عزت حاصل ہوئی ہے، قبل ازیں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کوترکی کی ایک مؤقر یونیورسٹی نے انقرہ میں صحافت کے شعبے میں اعزاری ڈگری برائے ڈاکٹریٹ دی تھی ۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹر کی ڈگری پہلے ہی حاصل کر رکھی تھی۔نوازشریف کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ان کی مادر علمی گورنمنٹ کالج لاہور سے ملی ہے جسے اب ترقی دیکر یونیورسٹی کا درجہ دیدیا گیا ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو ایشیائی تعلیمی درس گاہوں میں ممتاز مقام حاصل ہے جہاں سے فارغ التحصیل طلباء نے زندگی کے مختلف شعبوں میں قابل قدر اور نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ گجرات کی ایک یونیورسٹی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کو بھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تجویز کاجائزہ لے رہی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=164499
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=164499