دورہ ِ شکاگو

ظفری

لائبریرین
6 تاریخ سے شکاگو کے دورے پر ہوں ۔ :cool:
کچھ تصاویر اتاریں ہیں سوچا ہے کہ آپ سب کے ساتھ شئیر کروں ۔


یہ شکاگو میں داخل ہوتے وقت کی تصویر ہے ۔ یہ ہائی وے 55 ہے جو شکاگو اور میزیوری اسٹیٹ کے شہر سنٹ لوئس کو ملاتا ہے ۔

DSC00431.jpg


یہ شکاگو ڈاؤن ٹاؤن میں داخل ہوتے وقت کی تصویر ہے ۔ تصویر میں سیئرز ٹاور نمایاں ہے جو جکارتہ کے ٹوئن ٹاور سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی بلڈنگ تھی ۔

DSC00433.jpg


یہ بھی تقریبا وہی منظر ہے مگر بائیں جانب چائنا ٹاؤن ہے ۔ فرائے ڈے کی وجہ سے وہاں‌کوئی
پروگرام تھا جس کی وجہ سے وہاں جانا ممکن نہ ہوسکا کہ روڈ بلاک تھا ۔

DSC00434.jpg
 

ظفری

لائبریرین
یہ جگہ Navy Pier کہلاتی ہے ۔ بچوں کے لیئے جھیل مشی گن کے ساتھ ہی تفریح کا مقام ہے ۔ کل موقع لگا تو محب اور رضوان کے لیئے قریب سے تصاویر لوں گا ۔ ;)

DSC00443.jpg



جھیل مشی گن کا ایک منظر ۔

DSC00439.jpg


یہ تصویر جھیل کے ساحل کی ہے ۔ فتوؤں کے ڈر سے ساحل سے فاصلہ رکھنے میں ہی عافیت سمجھی ہے ۔ :grin:

DSC00451.jpg
 

ظفری

لائبریرین
اور یہ ہے شکاگو کی مشہور زمانہ سڑک جس کا نام Devon Avenue ہے ۔ جس کو حرفِ عام میں دیسی بھائی لوگ " دیوان " کہتے ہیں ۔اس سڑک کے دونوں اطراف پاکستانی ، انڈین اور ساؤتھ ایشیا کے لوگ بستے ہیں اور سڑک پر دونوں جانب طرح طرح کے ریسٹورینٹس ، گروسری اسٹورز ، موویز اور ملبوسات کی بے انتہا دوکانیں ہیں ۔ اور یہ سلسلہ اسی سڑک پر تقربیاً دو میل تک چلا گیا ہے ۔

DSC00457.jpg


ایک یہ منظر بھی دیوان ایونیو کا ۔ انتہائی دائیں جانب اوپر ویڈیو پیلس کا سائن بورڈ ہے ۔ جہاں سے میں شکاگو رہائش کے دوران اردو رسالے اور پاکستانی ڈرامےخریدا کرتا ہے ۔

DSC00460.jpg


یہ شکاگو کی مشہور ِ زمانہ مٹھائی کی دوکان " طہورا " ہے ۔ اور شمشاد بھائی کے لیئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ یہاں " شوگر فری مٹھائی " بھی دستیاب ہیں‌۔ ;)

DSC00459.jpg
 

ظفری

لائبریرین
یہ تصویر سیاسی دوستوں کے لیئے خاص طور پر لی ہے کہ دیکھیں شکاگو میں بھی ایم کیو ایم کی ایک شاخ کام کر رہی ہے ۔ ;)

DSC00461.jpg
 
ظفری جھیل مشی گن کی تصویریں ضرور لینا تاکہ میں اور رضوان بچوں کو دکھا سکیں کہ دیکھو تمہارے انکل ظفری نے کتنی اچھی تصویریں بھیجی ہیں ۔
 

ابوشامل

محفلین
جکارتہ کا ٹوئن ٹاور ؟؟؟؟ ظفری میرے خیال میں آپ کوالالمپور کے پیٹروناس ٹوئن ٹاورز کی بات کر رہے ہیں۔ جو اب سے کچھ عرصہ قبل دنیا کی سب سے بلند عمارت تھی تاہم تائیوان کے تائی پے 101 نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا اور اب 101 بھی اس سے محروم ہو چکی ہے اور اب برج دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی تصاویر ہیں۔

محب کے لیے ذرا قریب سے جھیل کی تصاویر لے کر لگائیں، بچوں کو دکھانے کا تو ایک بہانہ ہے۔ ;)
 
Top