دوست دشمن دکھائی دیتا ہے غزل نمبر 64 شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
دولت و دھن دکھائی دیتا ہے
دوست دشمن دکھائی دیتا ہے

ان کے رُخ سے چراکے نُور وہاں
چاند روشن دکھائی دیتا ہے

اب تو آجا بہار دیکھ میرا
اجڑا گلشن دکھائی دیتا ہے

اے محبت تیرے بِنا دل کا
سونا آنگن دکھائی دیتا ہے

بجلیاں تھک گئیں ہیں پر اب بھی
اک نشیمن دکھائی دیتا ہے

آ چکا ہے بہار کا موسم
تار دامن دکھائی دیتا ہے

ہم نہیں دیکھیں گے بہاروں کو
روٹھا ساجن دکھائی دیتا ہے

تو خفا ہے تو میری آنکھوں میں
دیکھ ساون دکھائی دیتا ہے

دل میں میرے صنم کی یادوں کا
بحر موجزن دکھائی دیتا ہے

نہ میرے دل کو وہ سمجھتے ہیں
نہ میرا من دکھائی دیتا ہے

پیار کی دلنشین یادوں کا
دل میں مدفن دکھائی دیتا ہے

تیرے آنے کی خوشی میں دل کا
شہر دلہن دکھائی دیتا ہے

جو بھی دیکھا ہے خواب میں ہم نے
وہ من وعن دکھائی دیتا ہے

دل تو نازک ہے اس کا بھی جو
مردِ آہن دکھائی دیتا ہے

وہ مخالف ہے کیا کوئی خنجر
زیرِ گردن دکھائی دیتا ہے

نہ ہی شیریں ہے اب محبت میں
نہ ہی کوہکن دکھائی دیتا ہے

نہ ہی لیلیٰ و قیس جیسے اب
نہ کوئی بن دکھائی دیتا ہے

روح کی چاہ کب ہوس کو ہے
اس کو بس تن دکھائی دیتا ہے

کب وہ سنجیدہ باتیں کرتے ہیں
بس لڑکپن دکھائی دیتا ہے

اب بھی ماضی میں شرارت سے بھرا
میرا بچپن دکھائی دیتا ہے

عمرِ آخر میں حسرتوں سے بھرا
سارا جیون دکھائی دیتا ہے

شاعری ہم کئے جائیں دیکھیں
کس کو یہ فن دکھائی دیتا ہے

تو بھی شارؔق ہے پیار میں ان کے
دل کی دھڑکن دکھائی دیتا ہے
 
ایک تو آپ ویسے ہی شاہد آفریدی کے تعاقب میں دھڑا دھڑ غزلیں پوسٹ کرتے ہیں اوپر سے ہر غزل میں 15-14 پندرہ اشعار ۔۔۔ بھائی میرے لیے بڑا مشکل ہوجاتا ہے ایسے میں کوئی صلاح دینا ۔۔۔ خاص کر جب آپ گزشتہ غزلیات پر دی گئی اصلاح پر کوئی پیشرفت نہیں دکھاتے ۔۔۔ اگر آپ شاعری کے باب میں واقعی سنجیدہ ہیں تو کچھ عرصہ شاعری کرنے کے بجائے پڑھنے میں گزاریں ۔۔۔ بہت سی بنیادی غلطیاں خود ہی ختم ہو جائیں گی۔
 
فاخر رضا

یار یہ بس ہو گئی تمہاری آج
ہاہا ہاہا :D
 
بہت شکریہ راحل سر اور الف عین صاحب انشاءاللہ میں اپنی تمام غزلوں کو درست کروں گا لیکن ابھی میرے پاس وہ وسائل نہیں ہیں کہ میں انکی تقطیع کروں یا اوزان دیکھ سکوں کیوں کہ میرے پاس گھر میں PC نہیں ہے میں آفس سے پوسٹ کرتا ہوں یہاں ویب سائٹ نہیں چلتی عروض کی
 
بھائی میں نے آپ کو ابتدا ہی میں سرور عالم راز صاحب کی کتاب کا لنک دیا تھا ... ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، ڈاؤنلوڈ کر کے موبائل میں محفوظ کر لیں، جیسے جیسے وقت ملے پڑھا لیا کریں اور کاغذ قلم لے کر پریکٹس کر لیا کریں. لنک ایک بار پھر شئیر کر رہا ہوں.

http://sarwarraz.com/books/KitaabArooz.pdf
 
بہت شکریہ راحل بھائی! ہم نے ڈاؤن لوڈ کرلی ہے اور دوسرا باب پڑھ لیا جو اردو ہجا سے متعلق ہے۔ بہت خوبصورت!
 
Top