دوسرا ٹی 20 میچ:پاکستان بمقابلہ افریقہ

Wasiq Khan

محفلین
سنچورین....پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا۔ سابق کرکٹرز کاکہناہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے سیریز جیت سکتی ہے،انہیں امید ہے کہ ٹیم مختلف روپ میں نظرآئے گی۔ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکے لیکن ٹی ٹوئنٹی میچ اور ون ڈے میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے جبکہ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم آخری ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیت سکتی ہے۔
 
جس میں کارکردگی دکھانی تھی ، اس میں قومی ٹیم نےتو کچھ نہ دکھایا ۔۔۔اور جس میں کارکردگی کی کوئی خاص ضرورت نہیں بس لٹھ مارتے رہنا ہے ، اس میں شائد قومی ٹیم جیت کر احسان اتار دے گی ۔

آج فن (انگریزی والا) کے لیے کھیلا جائے گا نہ کہ فن (صلاحیت) کے لیے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جس میں کارکردگی دکھانی تھی ، اس میں قومی ٹیم نےتو کچھ نہ دکھایا ۔۔۔ اور جس میں کارکردگی کی کوئی خاص ضرورت نہیں بس لٹھ مارتے رہنا ہے ، اس میں شائد قومی ٹیم جیت کر احسان اتار دے گی ۔

آج فن (انگریزی والا) کے لیے کھیلا جائے گا نہ کہ فن (صلاحیت) کے لیے ۔

اب جو ہو چکا وہ تو بدل نہیں سکتا۔ ٹی 20 میں سے ملنے والی فتح اعتماد بحال کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
 
پاکستان کی ٹیم
ناصر جمشید
محمد حفیظ
احمد شہزاد
عمراکمل
شعیب ملک
شاہدآفریدی
کامران اکمل
عمرگل
سعید اجمل
محمد عرفان
جنید خان
 
جنوبی افریقہ کی ٹیم
اے بی ڈی ویلیرز
فاف ڈوپلسی
کائل ایبٹ
ہینری ڈیوڈز
فرحان بہاردین
جسٹن اونٹونگ
ڈیوڈ ملر
روری کلائن فیلٹ
کرس مورس
رابن پیٹرسن
لونوابو ٹوٹوبے
 
Top