مخلص انسان
محفلین
اپنے پیاروں کو تحائف دینا اور ضرورت مندوں کی مالی امداد کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حصہ ہے اور اب طبی سائنس نے اسے صحت کے لیے بھی فائدہ مند قرار دے دیا۔
یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ۔
برٹش کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ فلاحی کاموں پر اپنی آمدنی کو خرچ کرتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آتی ہے۔
اس کے لیے محققین نے 128 بالغ افراد کو 40 ڈالرز تین ہفتوں کے لیے دیئے گئے اور ان میں سے نصف کو وہ رقم خود پر جبکہ باقی شرکاء کو دیگر افراد پر خرچ کرنے کے لیے کہا گیا
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اس سے پہلے ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے اور انہوں نے اس تجربے کے دوران دیگر افراد کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کی تو ان میں فشار خون کی سطح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
اس کے مقابلے میں پر جنھوں نے پیسے خود پر خرچ کیے ان کے بلڈ پریشر کی سطح میں اس عرصے کے دوران کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ۔
محققین کے مطابق اپنی آمدنی سے پیاروں کے لیے تحائف خریدنا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ دیگر افراد پر اپنی آمدنی خرچ کرکے خود کو ان سے قریب تر محسوس کرتے ہیں