حسان خان
لائبریرین
۱۴ دسمبر کو ہفتے کے روز ہمسایہ ملک تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں تاجکستان کے ہنرمند لوگوں کی دستکاری کی نمائش کا افتتاح ہوا۔
'باختر' نامی ثقافتی تنظیم کی تحریک سے ہونے والی یہ نمائش دو روز تک جاری رہی جس میں ۶۰ سے زیادہ مقامی فنکاروں اور تاجروں کی دستکاری کے نمونے نمائش اور فروخت کے لیے رکھے گئے۔
باختر ثقافتی مرکز کی ناظمہ عمل خانم گاجی ایوا کے مطابق اس نمائش کا مقصد لوگوں کے دستکاری ہنر کا احیا، توسیع اور اس کی تجارت کے لیے سازگار ماحول بنانا تھا۔
جو دعا میں اپنے دیگر پسندیدہ مقامات کے لوگوں کے بارے میں مانگنا پسند کرتا ہوں ہوں اُس کی تکرار یہاں بھی کروں گا کہ خدا تاجکستان اور تاجکستان کے لوگوں کو سلامت رکھے! ویسے بھی تاجکستان کے لوگ فارسی بولتے ہیں جس کی وجہ سے کم از کم لسانی اور ادبی لحاظ سے پاکستانیوں سے کافی قربت موجود ہے۔ نیز یہاں کی ثقافت میں ہمارے خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان کی ثقافتوں کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ اب دیکھنا باقی ہے کہ ہمارے سیاستدان اس قربت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں یا نہیں!
منبع