دوشنبہ (تاجکستان) کا بازارِ سبز یا بازارِ شاہ منصور

حسان خان

لائبریرین
تاجک دارالحکومت دوشنبہ میں واقع شاہ منصور بازار یا بازارِ سبز اپنے تازہ پھلوں اور سبزیوں، خشک میوہ جات، دم پختہ چیزوں، اور سوئی سے لے کر سیٹلائٹ ڈشوں تک جیسی گھریلو چیزوں کے لیے مشہور ہے۔ مقامی افراد یہاں اپنی روزمرہ کی خریداری کے لیے آتے ہیں، جبکہ غیرملکی سیاح یہاں رنگ برنگی چیزوں کی تصاویر کھینچتے اور تاجک علاقائی کھانوں کو چکھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

(ہمسایہ ملک تاجکستان کی سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ اس ملک کی زبان تو فارسی ہے لیکن شُورَوی استعمار کی وجہ سے تاجکستان میں فارسی ہنوز روسی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔)

ریڈیو فری یورپ کے توسط سے اس بازار کی چند تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔

دوشنبہ کے بازارِ سبز میں عورتیں تازہ روٹیاں فروخت کر رہی ہیں۔
C9F41FF2-9AAA-4F99-A75C-C1FC118BC623_w974_n_s.jpg


بازارِ سبز میں فروخت کے لیے رکھے گئے پھل
E5AA7BCD-9617-4ACE-A569-182F2EF51744_w974_n_s.jpg


0678E121-B94D-4424-B4BC-FBF1E261F01F_w974_n_s.jpg


(روسی رسم الخط میں بازارِ شاہ منصور لکھا ہوا ہے۔)
D0363DA3-E844-440F-AD35-E8205A2088B9_w974_n_s.jpg


قصاب گوشت بیچتے ہوئے
6761C529-2BC7-4185-BA90-FEC0A6E2EE81_w974_n_s.jpg


F0E12AF7-2C35-4D7F-B7CE-3E7F45E52CAF_w974_n_s.jpg


42A230F8-DFE1-49B6-A2C1-02EDFD1A977E_w974_n_s.jpg


ایک شخص بازارِ سبز میں واقع مسافرتی ایجنسی سے باہر نکلتے ہوئے
D9199545-33DE-44DD-BDF8-4FB485D4AAE2_w974_n_s.jpg


906CFB2B-BBD2-4166-8E00-519EDEC7CDA2_w974_n_s.jpg


پنیر کا ڈھیر فروخت کے لیے
26DE5BA1-DE0A-4974-ACAA-BF11A8730854_w974_n_s.jpg


ایک عورت اپنے خریدے ہوئے سامان کے ہمراہ بازار سے رخصت ہو رہی ہے۔
6852A1AF-C2E1-424C-92AA-261E82BE0B74_w974_n_s.jpg


منبع
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
عکاس: پروین سعادتی
تاریخ: ۷ نومبر ۲۰۱۶ء
ماخذ

بازارِ شاہ منصور شہرِ دوشنبہ کا ایک بہت معروف و قدیم بازار ہے جس میں زیادہ تر زراعتی محصولات اور سبزیوں کی فروخت ہوتی ہے۔
36216572_303.jpg

بازارِ شاہ منصور شہرِ دوشنبہ کے شمال میں ایک دلچسپ تجارتی مرکز ہے۔
36216628_303.jpg

دوشنبہ کے بازارِ شاہِ منصور میں مختلف مصالحہ جات کی فروخت
36216656_303.jpg

بازارِ شاہ منصور اِس وقت در حقیقت سبزی جات کا اہم مرکز ہے۔
36216642_303.jpg

بازارِ شاہ منصور میں مختلف خشک میووں کی فروخت
36216686_303.jpg

یہ بازار تقریباً اسی سال پرانا ہے۔
36216600_303.jpg

روایتی تاجک ٹوپیاں
36216730_303.jpg

یہ بازار شہر کی ایک دیدنی جگہ کے طور پر معروف ہے۔
36216715_303.jpg

شہرِ دوشنبہ میں چار بنیادی بازار موجود ہیں، اور لوگوں کی زیادہ تر خریداری اِن ہی بازاروں سے انجام پاتی ہے۔
36216614_303.jpg

بازارِ شاہ منصور کے علاوہ، شہرِ دوشنبہ کے بازاروں میں بازارِ سخاوت اور بازارِ کاروان شامل ہیں۔
36216670_303.jpg

بازارِ شاہ منصور میں بیشتر فروشندگان تاجک عورتیں ہیں۔
36216700_303.jpg

اِن بازاروں میں ضروریاتِ زندگی کی تمام چیزیں، یا بہ اصطلاح 'ازِ شیرِ مرغ تا جانِ آدمی زاد' ہر چیز مل جاتی ہے۔
36216586_303.jpg

ختم شد!
 
Top