دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

سید عاطف علی

لائبریرین
سلیٹی سے سلیٹ پہ کس کس نے لکھا

DSC02095.JPG
ہم تو سلیٹی کو برتی کہتے تھے۔ لیکن اس تصویر میں تو چاک سے لکھا ہے۔ برتی سے نہیں ۔
 

عظیم

محفلین
اور ہم لوگ اس میں پرانے چپل کاٹ کے بنائے ہوئے پہیے لگا کر ٹرالی بناتے تھے
ایسا یہاں پاکستان میں کم از کم میں نے تو نہیں دیکھا، یہاں جہاں تک مجھے یاد ہے خالی ڈبے میں ریت وغیرہ بھر کر دھاگا باندھ کر کھینچا جاتا تھا
 

فہد اشرف

محفلین
ایسا یہاں پاکستان میں کم از کم میں نے تو نہیں دیکھا، یہاں جہاں تک مجھے یاد ہے خالی ڈبے میں ریت وغیرہ بھر کر دھاگا باندھ کر کھینچا جاتا تھا
”گھڑ گھڑی“ کے تو ہم میکینک تھے۔ کئی طرح سے بناتے تھے، سرکنڈے کے لکڑیوں سے بھی ٹرالی بنتی تھی۔
 

یاز

محفلین
ان چیزوں سے تو میں واقف بھی نہیں ہوں، بہت فرق لگ رہا ہے آپ کے وہاں اور ہمارے یہاں کے کھیلوں میں
شاید گاؤں اور شہر کا فرق ہو۔
زیادہ فرق زبان یا الفاظ کا ہو شاید۔ چیزیں یا کھیل ملتے جلتے ہی ہوں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اور وہ سیاہی والی دوات اور قلم کس کس کو یاد ہے۔ دوات میں پانی زیادہ پڑ جاتا تھا تو میں تو اس میں مٹی ڈال کر اسے گاڑھا کر لیا کرتا تھا۔ :)
 
Top