دوہری خوشی

سویدا

محفلین
سفر حج کی وجہ سے آج تقریبا پچیس دن کے بعد اردو محفل پر آنا ہوا اور محفل کے اس نئے رنگ وروپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اب آہستہ آہستہ استعمال سے ہی اس کے دیگر فوائد وخصوصیات سامنے آئیں گی بہرحال اس نئے انداز میں دیکھ کر اچھا لگا اور اس طویل غیر حاضری کے بعد ایک طرف اگر محفل پر آنے کی خوشی تو تھی ہی ساتھ میں یہ نعمت غیر مترقبہ دیکھ کر خوشی اور بھی زیادہ دوبالا ہوگئی انتظامیہ کو بہت بہت مبارک ہو
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کو خوش دیکھ کر ہم بھی خوش ہوگئے۔ :)
اور حج کی بھی بہت مبارکباد قبول ہو، اللہ تعالی آپ کی عبادات کو قبول فرمائیں، آمین۔
 

سویدا

محفلین
آمین جزاک اللہ خیرا
گذشتہ ڈیڑھ سال سے اردو محفل آنا جانا ایسے لگا ہوا ہے جیسے اپنا گھر
حالانکہ میں اردو محفل کے لیے کسی بھی نوعیت میں شاید کارآمد ثابت نہیں ہوسکا ہاں یہ ہے کہ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا یہاں سے
ان پچیس دنوں میں اردو محفل سے دوری کو بہت زیادہ محسوس کیا میں نے ، آج ہی واپسی ہوئی اور آج ہی اردو محفل کی زیارت نصیب ہوئی
اللہ آپ سب کو مزید ہمت اور ترقی سے نوازے
 
اوہ ما شاء اللہ۔ یہ تو بڑی خوبصورت بات ہے۔ ویسے آپ نے جانے سے پہلے بتا دیا ہوتا تو ہم بھی دعاؤں کی درخواست کر لیتے۔ خیر ہمیں یقین تو ہے کہ آپ نے محفلین کو ضرور یاد رکھا ہوگا۔ :)
 

مغزل

محفلین
سویدا جی۔ باری تعالی آپ کی حاضری کو قبول و منظور کرے اور فلاح و فوزِ کبیر سے نوازے۔ آمین۔
دل کی عمیق و بسیط گہرائیوں سے مبارکباد قبول کیجے ۔
 

سویدا

محفلین
آپ سب کا بے حد شکریہ
انفرادی طور پر نام لے کر تو نہیں لیکن کلی طور پر محفل اور اس کے کارکنان و کار پردازان کو الحمد للہ دعاوں میں یاد رکھا
اللہ تمام حجاج کی عبادات اور ان کی دعاوں کو قبول فرمائے
آمین
 
Top