محمد علم اللہ
محفلین
ڈسکاونٹ
پروفیسر صاحب کے صاحبزادے مسابقہ جاتی امتحانات کے لئے تیاری کر رہے تھے۔
ایک دن وہ صاحبزادے کے لئے کتابیں خریدنے ایک کتب فروش کے پاس گئے۔
صاحب زادے نے من پسند کتابیں چن لیں۔ان کتابوں کے لئے دوکاندار نے دو ہزار روپے کا بل بنایا۔
پروفیسر صاحب ضد کر رہے تھے :
"بھئی ! کچھ تو ڈسکاونٹ دو یہ کیا بات ہوئی کتابیں بھی اتنی مہنگی "
آخر کار پروفیسر صاحب کی بار بار ضداور عزت کا خیال کر دوکاندار 10 فیصد ڈسکاونٹ دینے کے لئے راضی ہو گیا۔
ابھی اس بات کو کچھ دن ہی گزرے تھے کہ انہیں یونیورسٹی کی لائبریری کے لئے کتابیں خریدنے کا کام سونپا گیا جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
وہ اس کی دکان پر پہنچے تو دوکاندار انہیں دیکھتے ہی پہچان گیا۔
انہوں نے کئی ہزا روپیوں کاانتخاب کیا اور وہ بل کاونٹر پر گئے۔
پروفیسر صاحب کے کچھ عرض کرنےسے پہلے ہی دوکاندار بولا:
" صاحب! اس بار رقم زیادہ ہے تو میں آپ کے کہے بغیر ہی بل میں 15 فیصد کی رعایت دے رہا ہوں"
“روفیسر صاحب ہنستے ہوئے بولے:
"ارے بھائی! ڈسکاونٹ رہنے دو جتنی رقم کی ڈسکاونٹ دینا چاہتے ہو، اتنے میں مجھےمسابقہ جاتی امتحانات کی نئی کتابیں دے دو"
اب کی خریداری یونیورسٹی کی لائبریری کے لئے کی گئی تھی نا! بھلا اس میں چھوٹ کا کیا کام؟
ڈرٹی بوائے
ایک خاتون اپنے بچے کے ساتھ ریلوے پلیٹ فارم پر کھڑی ہوکر ٹرین کا انتظار کر رہی تھی۔ اتنے میں اس کے بچے نے اپنی ماں سے کچھ کھانے کے لیے مانگا۔
خاتون نے جھٹ سے اپنا پرس کھولااور اس میں سے بسکٹ کا پیکٹ نکال کر بچے کو کھانے کے لئے دے دیا۔بسکٹ کھاتے کھاتے بچے کی نگاہ ریلوے لائن پر پڑی ، جہاں ایک بھکاری کا بچہ لوگوں کے پھینکی ہوئی گندگی، کوڑے کرکٹ میں سے کھانے کے سامان سے اٹھا اٹھا کر کچھ کھا رہا تھا۔
یہ دیکھ کر بچے سے رہا نہ گیا، فوری طور پر ماں سے بولا:
"موم موم ! دیکھو ادھر ایک بچے کو دیکھو!"
بچہ کے کہنے پر ماں نے اس بھکاری بچے پر سرسری نگاہ ڈالی اور بچے سے کہا:
"ہاں! کیا ہے؟ کچھ کھا رہا ہے، تو بھی اپنا بسکٹ جلدی finish کرو، ٹرین آنے والی ہوگی"
بچہ۔
موم!وہ نیچے سے اٹھا کر کھا رہا ہے، چھی چھی کھا رہا ہے ۔۔۔بچے کے کہنے پر ماں نے پھر اس بھکاری بچے کیجانب دیکھا اور ایک دم نفرت سے نگاہ پھیرتے ہوئے کہا:
"oh shit! اس کی طرف مت دیکھو، وہ dirty boy ہے، چلو یہاں سے! کہیں اور جا کر کھڑے ہوتے ہیں it ’s disgusting "
میں سوچ رہا تھا اصل میں گندگی کہاں ہے ۔۔۔۔