دو تبدیلیوں کے لیے تجاویز

فرقان احمد

محفلین
اطلاع نامے کی ترتیبات کے حوالے سے مختص مخصوص گوشے میں جائیں تو وہاں کم از کم دو جگہوں پر معمولی تبدیلیوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ محفل کی انتظامیہ سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس بابت توجہ فرمائیں۔

1۔ ایک جگہ عبارت کچھ یوں ہے،
" کسی زیر نگرانی لڑی میں فائل منسل کرے"
اور اس کے بالکل نیچے عبارت کچھ یوں ہے،
"کسی نے آپ کی زیر نگرانی لڑی میں تبصرہ کیا اور فائل منسلک کیا۔"

تجویز: کم از کم میرے ناقص خیال میں یہاں منسل کی بجائے منسلک ہونا چاہیے جب کہ کیا کی بجائے کی کا لفظ مناسب معلوم ہوتا ہے۔

2۔ ایک اور تجویز یہ ہے کہ کیا یہ مناسب ہے کہ اسی صفحے پر انگریزی میں تحریر کردہ الفاظ Two Step Verification کو اردو کے الفاظ دو مرحلہ جاتی تصدیق یا دو مرحلہ جاتی توثیق سے بدل دیا جائے تاکہ اس پورے صفحے کا مجموعی تاثر مزید بہتر ہو جائے۔

امید ہے، اردو محفل کی انتظامیہ ان گزارشات پر ضرور توجہ دے گی، شکریہ!
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
ابن سعید بھیا! امید ہے اچھے حالوں میں ہوں گے۔ جب بھی کوئی محفلین اپنی تصویر تبدیل کرے تو اسے یہ پیغام موصول ہوتا ہے۔

؟ نے نمائدہ تصویر تبدیل کیا۔

حالانکہ اسے یوں ہونا چاہیے،

؟ نے نمائندہ تصویر تبدیل کی۔

امید ہے، جب بھی آپ کو فرصت ملی تو توجہ فرمائیں گے۔ پیشگی شکریہ!
 
ابن سعید بھیا! امید ہے اچھے حالوں میں ہوں گے۔ جب بھی کوئی محفلین اپنی تصویر تبدیل کرے تو اسے یہ پیغام موصول ہوتا ہے۔

؟ نے نمائدہ تصویر تبدیل کیا۔

حالانکہ اسے یوں ہونا چاہیے،

؟ نے نمائندہ تصویر تبدیل کی۔

امید ہے، جب بھی آپ کو فرصت ملی تو توجہ فرمائیں گے۔ پیشگی شکریہ!
تصحیح کا شکریہ، تبدیلی کر دی گئی ہے۔ :) :) :)
 
Top