دو شعر برائے اصلاح

ایک دل تھا پاس وہ بھی جانے لگا ھے۔۔۔
یہ کس مقام پہ تو، یاد ٓانے لگا ھے؟؟؟؟
۔
مجھ کو اپنی تو کچھ فکر نھیں ھے ۔۔۔
مجھ کو اورں کا غم ،کھانے لگا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔

جمیل اختر
 
الف نظامی

لائبریرین
املاء کی غلطیوں کی تصحیح

ایک دل تھا پاس وہ بھی جانے لگا ہے
یہ کس مقام پہ تو، یاد آنے لگا ہے؟؟؟؟

مجھ کو اپنی تو کچھ فکر نہیں ہے
مجھ کو اوروں کا غم ،کھانے لگا ہے

معنوی و عروضی اغلاط کی تصحیح کے لیے اساتذہ کی طرف چلتے ہیں الف عین، محمد یعقوب آسی، شاکرالقادری
 
ان اشعار کو آپ بحر ہزج مسدس مخذوف میں لا سکتے ہیں کہ آخری مصرع اس بحر میں ہے:
مفاعیلن مفاعیلن فعولن

اگرچہ بہت بے تکے اور اناڑی پن کا مظاہرہ ہے لیکن یہ اشعار یوں بھی درست ہو سکتے ہیں:

جو اک دل تھا وہ بھی جانے لگا ہے
تو کس موقع پہ یاد آنے لگا ہے

مجھے اپنوں کی پروا تو نہیں ہے
مجھے اوروں کا غم کھانے لگا ہے
 
الف عین

لائبریرین
غزل کے لئے ضروری ہے کہ عروض کی کچھ شد بد ہو۔ اسے سیکھیں۔ کوئی شاعر اس تک بندی کو بحر میں لے بھی آئے تو سیکھنے کا عمل تو رہ ہی جائے گا۔
 
ان اشعار کو آپ بحر ہزج مسدس مخذوف میں لا سکتے ہیں کہ آخری مصرع اس بحر میں ہے:
مفاعیلن مفاعیلن فعولن

اگرچہ بہت بے تکے اور اناڑی پن کا مظاہرہ ہے لیکن یہ اشعار یوں بھی درست ہو سکتے ہیں:

جو اک دل تھا وہ بھی جانے لگا ہے
تو کس موقع پہ یاد آنے لگا ہے

مجھے اپنوں کی پروا تو نہیں ہے
مجھے اوروں کا غم کھانے لگا ہے
جناب اصلاح کا شکریہ۔ لیکن اصلاح کے بعد دونوں شعروں کا وہ مدعا ھی نھیں رہا جو کے میں کھنا چاہ رھا ہوں۔ معذرت مجھے شعر پسند نھیں آئے میں یہ کہنا ھی نھیں چاہتا جو آپ نے لکھا ھے
 
الف نظامی

لائبریرین
آخری تدوین:
جناب اصلاح کا شکریہ۔ لیکن اصلاح کے بعد دونوں شعروں کا وہ مدعا ھی نھیں رہا جو کے میں کھنا چاہ رھا ہوں۔ معذرت مجھے شعر پسند نھیں آئے میں یہ کہنا ھی نھیں چاہتا جو آپ نے لکھا ھے
حضور میں نے محض وزن میں لانے کی گنجائش نکالی ہے۔ اور عرض کر چکا ہوں کہ اناڑی پن کا مظاہرہ ہوگا۔ آداب۔
 
الف عین

لائبریرین
میری کوشش ملاحظہ ہو
جو ایک دل تھا مرے پاس وہ بھی جانے لگا
یہ کس مقام پہ تومجھ کو یاد آنے لگا؟؟؟؟

مجھے تو اپنی کوئی فکر ہی نہیں ہے جمیل
مجھے تو دوسرے لوگوں کا غم ہی کھانے لگا
 
Top