دو نظمیں انڈین کلاسیکی انداز میں

پہلے میں نے سوچا کہ یہ ویڈیو گوشہ اطفال میں رکھوں کیونکہ نظمیں تو آخر بچوں کی ہیں لیکن جس طرح گائی ہیں، اسے دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ موسیقی کے زمرے ہی میں پوسٹ کردوں۔۔۔ کیا ہی خوب کلاسیکی انداز ہے انگریزی نظمیں گانے کا۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=cKhsaYzKLrY"]بچوں کی نظمیں کلاسیکی انداز میں[/ame]
 

فرخ منظور

لائبریرین
عمار یہ کرناٹکی کلاسیکی موسیقی ہے - ہمارے یہاں کا کلاسیکی میوزک مختلف ہے - بھارت میں اسے شاستریہ سنگیت بھی کہا جاتا ہے -
 
واہ! کیا بات ہے آپ کی معلوماتی پٹاری کی۔۔۔ ویسے یہ اتنی دلچسپ گائی ہے۔۔۔ ایسی ایک دو نظمیں اور بھی ہونی چاہئیں۔ :)
 

خاور بلال

محفلین
بہت اچھے عمار۔ نظمیں‌تو اچھی گائیں‌ساتھ میں ہاتھوں‌کے اشارے اور چہروں کے تاثرات بھی بڑے مزے کے ہیں۔
 
ہاہاہا۔۔۔ واقعی :grin: میں تھوڑی دیر پہلے یوٹیوب سے چھوٹی بہنوں کو ایسی ہی نظمیں سنارہا تھا، تو تلاش کرتے میں اچانک سے یہ سامنے آگئی۔۔۔
 
Top