دو پراجیکٹس کے سلسلے میں تعاون درکار

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے ایس ایم ایف فورم اور وکا وکی سوفٹویر میں اردو سپورٹ شامل کرنے کا بنیادی کام مکمل کر لیا ہے۔ لیکن ابھی بھی ان سوفٹویر کو ریلیز کرنے سے پہلے کچھ کام مکمل کرنے اور کچھ ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں آپ دوستوں سے تعاون کی درخواست ہے۔ ایس ایم ایف فورم میں شارق کا فراہم کردہ اردو ترجمہ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ phpbb کی نسبت بہتر فورم سوفٹویر ہے۔ ایس ایم فورم کی آفیشل ڈاؤنلوڈ میں شامل تھیمز اردو فونٹ کے اعتبار سے خاص اچھی نہیں ہیں۔ ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ ایس ایم ایف فورم سوفٹویر اوپن سورس ہے لیکن جی پی ایل نہیں ہے۔ یعنی اسے ڈسٹریبیوٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں بھی دیکھنا پڑے گا کہ اس کی اردو سپورٹ فراہم کرنے کا کیا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔


ایس ایم فورم میں ویب پیڈ پیڈ انٹگریشن کا کام تقریباً مکمل ہے۔ شارق نے اس کے یوزر فرنٹ اینڈ کے بیشتر حصے کا ترجمہ کیا ہوا ہے۔ اس میں ایک دو فائلوں کا ترجمہ ابھی بھی درکار ہے۔

اگرچہ ہم اردو ویب پر وکی پیڈیا کے میڈیا وکی سوفٹویر کا استعمال کر رہے ہیں لیکن یہ صرف php5 پر چلتا ہے جبکہ کئی ویب ہوسٹ صرف php4 سپورٹ کرتے ہیں۔ وکا وکی سوفٹویر php4 پر کام کرتا ہے۔ میں نے اس میں utf-8 ڈیٹابیس ہینڈلنگ اور ویب پیڈ انٹگریشن سے متعلقہ تبدیلیاں کر دی ہیں۔ اس میں ابھی لینگویج سٹرنگز کے ترجمہ کا کام باقی ہے۔ اس کے ذریعے اردو کمیونٹی کو ایک لائٹ ویٹ اردو وکی پیڈیا سوفٹویر مہیا ہو جائے گا۔ ایک مرتبہ میڈیا وکی پر کام سٹیبل ہو جائے تو ہم اس کا اردو پیکج بھی پبلک کے سامنے پیش کریں گے۔

جو دوست اس کام میں تعاون کرنا چاہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ مجھ سے رابطہ کر لیں۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ منصور۔ میں تمہیں وکا وکی پر کام کے بارے میں جلد ہی بتاؤں گا۔ ایس ایم ایف فورم پر کام کے لیے بھی کسی کو قابو کرنا پڑے گا۔
 

AMERICAN

محفلین
دل میں میرے بھی خواہش ہے کہ میں آپ کی اس سلسلے میں مدد کروں لیکن ابھی میں مجبور ہوں کچھ بہت ہی ضروری کاموں میں‌مصروف ہوں جن کی وجہ سے ابھی آپ کو وقت نہیں دے پاؤں گا۔
 
Top