دُعا بھی دیتا ہے اور بَد دُعا بھی دیتا ہے - (غزل)

عؔلی خان

محفلین
*~* غزل *~*

دُعا بھی دیتا ہے اور بَد دُعا بھی دیتا ہے
وہ کون ہے جو مُجھے یوں سَزا سی دیتا ہے

مَیں اَپنے آپ سے مُخلص تو ہوں مگر کوئی
دَرُونِ ذات مُجھے بَد دُعا سی دیتا ہے

بَجا کہ اَبر نِشانی ہے اُس کی رَحمت کی
مگر کبھی کبھی --- وہ --- یُوں سزا بھی دیتا ہے

یُوں کہنا عام ہوا ہر گُنَہ کے بعد عؔلی
کہ سیدھا رَستہ وہ آخِر دِکھا ہی دیتا ہے

© عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
 
Top