دکانداروں کے مزاحیہ سلوگن (جملے)

قربان

محفلین
کل سیلون والے کی دکان پر ایک جملہ پڑھا:
"ہم دل کا بوجھ تو نہیں پر سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں"۔
.
لائٹ کی دکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا:
"آپ کے دماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے، لیکمن ہمارا بلب ضرور جلے گا"۔
.
چائے کے ہوٹل والے نے کاؤنٹر پر لکھوایا:
"میں بھلے ہی عام ہوں، پر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔
.
ایک ریسٹورنٹ نے سب سے الگ جملہ لکھوایا:
"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ بے فکر ہو کر اندر تشریف لائیں"۔
.
الیکٹرونک دکان پر یہ جملہ پڑھا تو میں جذباتی ہو گیا:
"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیے"۔
.
گولگپے کے ٹھیلے پر ایک جملہ لکھا تھا:
"گولگپے کھانے کے لیے دل بڑا ہو نہ ہو، منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں"۔
.
پھل والے نے تو جملہ لکھنے کی حد ہی کر دی:
"آپ تو بس عمل کریں، پھل ہم دے دیں گے"۔
.
گھڑی والے نے ایک زبردست جملہ لکھا:
"بھاگتے ہوئے وقت کو بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، چاہے ہاتھ پر باندھیں"۔

آپ جیسے ابھی ہلکا سا مسکرا رہے ہیں یا ہنس رہے ہیں، ایسے ہی خوش رہیں۔
وقت مشکل ہے، جتنا ہنسیں گے اتنا زیادہ صحت مند رہیں گے۔
 
Top