دھاندلی پر انکوائری کمشن کے 45 روز مکمل ازخود مدت بڑھا سکتا ہے: ماہرین
اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان/ نمائندہ نوائے وقت) عام انتخابات 2013ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمشن کے 45 دن پورے ہوگئے۔ انکوائری کمشن کی 15 سماعتیں (اجلاس) ہوئے ہیں کمشن نے 45 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنا تھی۔ کمشن کی مدت 23 مئی کو ختم ہو گئی ہے آئینی و قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمشن از خود اپنی مدت بڑھا سکتا ہے۔ کمشن کے قیام سے متعلق صدارتی آرڈیننس 120 روز کیلئے ہے، حکومت اس آرڈیننس کو مزید 120 روز کیلئے توسیع دے سکتی ہے جبکہ دوسری بار توسیع کے بعد آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے منظور کرانا ضروری ہوگا۔ اس وقت تک انکوائری کمشن میں تقریباً 11 گواہوں کے بیانات قلم بند اور ان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے