اردو محفل کا شمار سوشل میڈیا میں نہیں ہوتا؟؟
ایک تصویر کے بدلے ہزار لفظ لکھنے پڑیں گے جناب!
سوشل میڈیا پر ہر سائٹ کے اپنے مقاصد اور قواعد و ضوابط ہوتے ہیں ۔ اردو محفل بنیادی طور پر اردو کی ترویج و ترقی کے لئے وقف ہے ، اس میں اراکین کی دلچسپی کے پیش نظر سیاست کا ایک زمرہ ہے جس میں عام سیاسی معاملات پر ہلکے پھلکے انداز میں بات کی جاتی ہے لیکن جہاں معاملہ دیگر سوشل میڈیا کی طرح الزام تراشی ، تصاویر کی کانٹ چھانٹ سے ایک نیا تاثر ابھارنے اور دل آزاری پر مبنی بحث چھیڑنے تک جاتا ہے وہاں اس سلسلے کو روک دیا جاتا ہے۔
اردو محفل کا جو بنیادی مقصد میں نے عرض کیا ہے اس کے باوصف ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ اراکین تصاویر کی بجائے الفاظ سے زیادہ سے زیادہ کام لیں تا کہ اردو زبان کی ترویج ہو اور اس میں ما فی الضمیر بیان کرنے کو فروغ دیا جائے تا کہ اردو محفل کا جو مخصوص انداز نیٹ پر موجود دیگر ویب سائٹس سے اسے ممتاز کرتا ہے اسے برقرار رکھا جائے۔