دھجیاں حرمتوں کی اڑائیں گے ہم

فاخر

محفلین
ایک تازہ ترین حادثہ سے متأثر ہوکر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کے مادہ پرست متولیانِ مساجد، خودساختہ خانقاہوں کے ریا کارسجادہ نشینوں، حرم فروش فقیہوں، ملامتی طبقہ کےسرخیل و امام، شبِ سیاہ کے عیار و زانی اور الواط قسم کے ملاؤں، مزاراتِ اولیاء کے چرسی مجاوروں، لفنگے پیش اماموں اور امت کے ہر اُس شخص کے نام ، جو لباسِ قدسی میں اپنی شبِ سیاہ کو حلقہ نازنین سے رنگین، شاہد و شراب کی گرمی سے بلاخیز قیامت، اور اپنے شکم جہنم کدہ میں’’ یأکلون فی بطونہم نارا‘‘ (الاٰیہ) کے مصداق آگ بھرتے ہیں،اُن کی شان میں ایک رند کی جرأتِ رندانہ اور مہذب گستاخی، کہ جن کے ’’حوضِ کوثر‘‘ سے مغنیہ کے لبوں کی شراب بہتر ہے۔

واعظك! مسجدیں میکدہ ہوگئیں
اب یہاں ساغر و مے لنڈھائیں گے ہم
رند کو فکر تقدیس کیوں ہو بھلا
دھجیاں حرمتوں کی اڑائیں گے ہم


فاخر محمّد احسن سمیع :راحل:
 
آخری تدوین:
Top