دھرنا تو آغاز تھا از حسن نثار

arifkarim

معطل
col1.gif

قیصرانی
ایچ اے خان
لئیق احمد
ناصر علی مرزا
نایاب
کاشفی
حسینی
انیس الرحمن
محمود احمد غزنوی
زرقا مفتی
صائمہ شاہ
عبدالقیوم چوہدری
عزیزامین
زیک
عباس اعوان
محمداحمد
ابن رضا
 
عباس اعوان

محفلین
خدا کرے مری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہ جمہوریت نہیں، سیدھی سیدھی بادشاہت ہے۔ ان حکمرانوں کو اب چلے ہی جانا چاہیے، ساتھ میں اس بوسیدہ نظام کو بھی لے کر۔ ہمیں نہیں چاہیے یہ جمہوریت، جس میں جمہور ہے ہی نہیں۔
اشتراک کا بہت بہت شکریہ برادر عارف کریم۔
 
میں انتظار کر رہا ہوں کہ کب اس فرسودہ "جمہوری" نظام کے چیمپئن یہاں آکر ہم دونوں کو مضحکہ خیز یا اس سے ملتی جلتی کوئی منفی ریٹنگ دیں گے۔ ہمارے ساتھ اسی سیاسی نظام کو بچانے کی منطقی اور معقول بحث تو وہ کر سکتے نہیں :)
 
حسینی

محفلین
ذولفقار کھوسہ کا یہ بیان بھی قابل توجہ ہے۔۔۔۔ گھر کا بیدی ہوں۔۔ منہ کھلوایا تو بہت کچھ اگلوں گا۔۔۔
اللہ کرے کہ وہ اگلیں۔۔۔ ان حکمرانوں کے حقیقی چہرے اور واضح ہوں۔
یہ بھی ان کا بیان تھا۔۔۔ کہ" بیرون ملک بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہوئی ہے"۔۔۔ یہی سرمایہ کاری اپنے ملک میں کرتے تو بھی کافی تھا۔۔۔
اسی طرح بیرون ملک کے پیسے واپس نہ کریں۔۔۔ صرف پاکستانی بینکوں میں رکھیں تو بھی ملک کی معیشت بہت ترقی کر سکتی ہے۔۔
 
وہ حضرات منطقی بحث کریں تو سہی،
:)
 
محمداحمد

لائبریرین
فارورڈ بلاک تو ڈوبتی کشتی سے چھلانگ لگانے والے بنایا کرتے ہیں۔

خدا جانے پاکستان میں نظریاتی سیاست کب آئے گی کہ کسی کے ساتھ شامل ہوں تو نظریے کی بنیاد پر اور کسی سے علیحدہ ہو تو نظریے کی بنیاد پر۔

یہ مفاد پرست جونکیں کب تک پاکستانی قوم سے چپکی رہیں گی۔
 
arifkarim

معطل
ذولفقار کھوسہ کا یہ بیان بھی قابل توجہ ہے۔۔۔۔ گھر کا بیدی ہوں۔۔ منہ کھلوایا تو بہت کچھ اگلوں گا۔۔۔
اللہ کرے کہ وہ اگلیں۔۔۔ ان حکمرانوں کے حقیقی چہرے اور واضح ہوں۔
جی جیسے جاوید ہاشی لقب باغی عرف داغی نے اپنا منہ کھولا تھا۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، وہ بھی مرا ہوا :)

یہ بھی ان کا بیان تھا۔۔۔ کہ" بیرون ملک بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہوئی ہے"۔۔۔ یہی سرمایہ کاری اپنے ملک میں کرتے تو بھی کافی تھا۔۔۔
اسی طرح بیرون ملک کے پیسے واپس نہ کریں۔۔۔ صرف پاکستانی بینکوں میں رکھیں تو بھی ملک کی معیشت بہت ترقی کر سکتی ہے۔۔
جیسے علم پھیلانے سے بڑھا ہے اسی طرح مال سرمایہ کاری کرنےسے بڑھتا ہے۔ ہمارے ہاں بینکوں میں تو بہت مال ہے پر ان حالات میں بندہ سرمایہ کاری کہاں کرے جب قوت خرید ہی بجلی اور گیس کے بل جلانے کے بعد ختم ہو چکی ہو؟

خدا جانے پاکستان میں نظریاتی سیاست کب آئے گی کہ کسی کے ساتھ شامل ہوں تو نظریے کی بنیاد پر اور کسی سے علیحدہ ہو تو نظریے کی بنیاد پر۔
اگر اسوقت ملک میں نظریاتی سیاست ہوتی تو سارے سیاست دان تحریک انصاف میں نہ جمع ہو جاتے بجائے سیاسی خاندانوں میں جمع ہونے کے؟
 
arifkarim

معطل
یہ کیسی نظریاتی سیاست ہوتی؟
تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی تحریک کے علاوہ باقی تمام روایتی سیاست میں باریاں لینی والی جماعتوں کا کیا نظریہ ہے؟ جمہوریت تو جمہور سے ہوتی ہے۔ یعنی نچلے طبقے تک کی سوچ جب تک اپنے منتخب نمائندوں کی سیاسی سوچ سے ملاپ نہیں کرے گی نظریاتی جماعت کیسے بنے گی؟ میں نے تو آج تک نون لیگ، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی کے اسپورٹرز کو پارٹی کے نظریاتی منشور پر بات کرتے نہ کبھی دیکھا نہ سنا۔
اگر کسی موجودہ منجھے ہوئے سیاست دان نے واقعی نظریاتی سیاست کرنی ہے تو سب سے پہلے اسٹیٹس کو کی جماعتوں کو خیر باد کہہ کر نظریاتی جماعتوں کا حصہ بنے۔
 
Top