دھرنا چوک کا کنٹینر

arifkarim

معطل
ذاتیات پر مت اترئیے، اگرچہ یہ انصافیوں کی ڈیفالٹ خوبی ہے :)
عمران خان کی الیکشن کمپین میں شوکت خانم کا ذکر دھڑلے سے ہوا یا نہیں؟ اگر ہاں تو پھر دوسروں کو بھی اجازت ہو، اگر نہیں تو پھر بات جاری رکھتے ہیں :)
بنیادی فرق ہے۔ عمران خان نے ہسپتال پارٹی کی تشہیر کیلئے نہیں بنایا اور نہ ہی وہ عوام کے ٹیکس کے پیسے یا کمیشن یا بیرونی آئی ایم ایف قرضہ بمع سود سے بنا تھا۔ جب اس ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا تو اسوقت اسکی پارٹی کا کوئی وجود نہیں تھا اور نہ ہی ہسپتال کھلنے تک تحریک انصاف بنی تھی:
http://en.wikipedia.org/wiki/Shaukat_Khanum_Memorial_Cancer_Hospital_&_Research_Centre#History
کوئی دو سال کے بعد یعنی 1996 میں نورا لیگ اور زرداری پارٹی کی نورا کشتی کو ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی بنیاد ڈالی گئی:
http://en.wikipedia.org/wiki/Pakistan_Tehreek-e-Insaf#History

یاد رہے کہ عمران خان نے مہران بنک اسکینڈل کی طرح نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لیئے اور نہ ہی زرداری کی طرح کی عیاشیاں اپنے گھوڑوں کیلئے قومی خزانے سے کروائی ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Mehran_Bank_scandal
 
قیصرانی

لائبریرین

بھائی میرے، جب کوئی حکومت میں آتا ہے تو کرپشن کرتا ہے۔ عمران خان کو بھی دیکھ لیتے ہیں کہ جب اس کا دورِ اقتدار ختم ہوگا اور اگلے الیکشن آئیں گے تو لوگ اس کی دیانت داری کے بارے کیا فرماتے ہیں :)
ویسے یہ بھی یاد رہے کہ عمران خان کو سیاست میں لانے والے اس کے سُسر تھے :)
 
بقول حسن نثار غیر آزمودہ کو ایک موقع ضرور دینا چاہئے اور اگر وہ بھی فیل ہو جائے تو لات مار کر اسے بھی فارغ کر دو اور قادری کو لے آؤ۔ اسی طرح چل سو چل۔ اگر یہ پاکستانی قوم واقعی مومن ہے تو ایک ہی سوراخ (نورا کشتی والی جمہوریت) سے بار بار کیوں ڈسی جا رہی ہے؟ :)
 
اسی بات سے تو سارا جھگڑا شروع ہو رہا ہے کہ ماسوائے عمران خان، اور کون سا فرد اس کی پارٹی کا اہم رہنما نہیں، جو آزمایا نہیں گیا یا بار بار نہیں آزمایا گیا؟ :)
 
میرے خیال میں اگر ڈاکوؤں کا سرغنہ بھی ذہین نہ ہوتو باقی ڈاکو کامیاب ڈکیتی نہیں کر سکتے ۔ :)
باقی جہاں تک فصلی بٹیروں کا سوال ہے تو اسکا بہترین جواب ڈرامہ پیارے افضل کے حمزہ علی عباسی نے یہاں دے دیا:

میں یہ عام پوسٹ کرنا چاہتا تھا لیکن پھر اینٹی عمران سینٹی منٹ دیکھ کر خاموشی اختیار کرلی۔
 
یعنی آپ عمران کو ڈاکوؤں کا سرغنہ قرار دے رہے ہیں؟ یا ڈاکوؤں کے جرائم اس وجہ سے معاف ہو رہے ہیں کہ وہ عمران خان کی زیرِ قیادت انقلاب لا رہے ہیں؟ ایک بار سوچ لیجئے :)
وڈیو کا خلاصہ دے دیجئے، آفس میں وڈیو دیکھنا ہر وقت ممکن نہیں ہوتا :)
 
نہیں وہ صرف ایک مثال تھی اگر کسی نے کوئی بہت برا کام جیسے ڈکیتی بھی کرنی ہو تو اسکے لئے ڈاکوؤں کے سردار کو باقیوں سے زیادہ ذہین اور دور رست سوچ رکھنے والا ہونا پڑتا ہے۔
حمزہ علی عباسی کہتا ہے کہ ہم نیا پاکستان بنانے کیلئے فرشتے کہاں سے لائیں؟ ہمارے پاس جو لوگ ہیں ان ہی میں سے انتخاب کرنا ہوگا اور عمران جو کہ کرپٹ نہیں ہے کہ نیچے متحد کرنا ہوگا۔ جب لیڈر خود کرپٹ نہیں ہوگا تو وہ اپنے نیچے کیسے کرپشن اور بدعنوانی ہونے دیگا؟ اور اسی ضمن میں آپ بیتیاں بھی سنائیں جہاں اسنے اپنی آنکھوں سے مشاہد ہ کیا کہ کیسے عمران اپنی پارٹی کے کرپٹ اور فصلی بٹیروں کا ایک منٹ میں نوٹیفیکیشن جاری کر کے صفایا کر دیتا ہے۔
 
ایک اچھے لیڈر کا کام عام افراد سے بھی اچھا کام لینا ہے، ضروری نہیں کہ چوروں کو ساتھ ملا کر پولیس پولیس کھیلی جائے :)
 
arifkarim

معطل
ایک اچھے لیڈر کا کام عام افراد سے بھی اچھا کام لینا ہے، ضروری نہیں کہ چوروں کو ساتھ ملا کر پولیس پولیس کھیلی جائے :)
تحریک انصاف میں نچلے درجوں سے بالکل نئے لیڈر جیسے مراد سعید الیکشن جیت کے آئے ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Murad_Saeed

لیکن مسئلہ وہی ہے کہ پاکستان میں ووٹ الیکٹ ایبل کو پڑھا ہے نظریہ کو نہیں۔ یہ 2014 کا پاکستان ہے 1970 کا نہیں کہ اگر بھٹو ایک کھمبا بھی کھڑا کر دے تو اسے ووٹ پڑ جائیں گے۔
 
ویسے میں نے انصافیوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ اگر عمران خان کھمبا بھی کھڑا کر دے تو اسے بھی ووٹ پڑ جائیں گے :)
 
arifkarim

معطل
شیخ رشید کس میرٹ کے تحت آیا ہوا ہے؟ میرٹ لسٹ میں تو "شیدا ٹلی چپراسی بھی نہ رکھوں" کی سرخی کے تحت تھا نا؟ :)
شیخ رشید نے عمران خان کے نظریے کی حمایت کی تھی جسپر شیدا ٹلی کی ون مین پارٹی کیساتھ اتحاد ہو گیا تاکہ موصوف تحریک انصاف کے امیدوار کیخلاف NA-55 سے ہار نہ جائیں۔ یہ سب مجھے اسلئے پتا ہے کہ یہ میرا آبائی حلقہ ہے :)
 
اگر کل کو نواز شریف ساتھ مل جائے تو کیا تحریک انصاف اسے قبول کر لے گی؟
میرا خیال ہے کہ شیخ رشید کے آتے ہی عمران خان ہر طرح کی اخلاقی حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے :)
 
نہیں کرے گی۔ نواز شریف کیساتھ تو اٹ کتے دا ویر ہے :)
عمران خان اصل میں نواز شریف کی شخصیت کیساتھ نہیں بلکہ اسکی پٹوارانہ سوچ کیخلاف لڑ رہا ہے۔ جو پیسے کےدم پر ہر قسم کا الو سیدھا کرنا جانتا ہے۔
 
شیخ رشید کے بارے عمران خان کے الفاظ آپ کو یاد ہیں نا؟ اگر عمران خان اصول کی بات کرتا ہے تو پھر شیخ رشید کیسے اس کے دائیں بائیں کھڑا ہو سکتا ہے؟ اگر اصول ہی سب کچھ نہیں، محض ون مین پارٹی کے ساتھ "اتحاد" ہی منزل مقصود ہے تو پھر تحریکِ انصاف کا نہ ہونا ہی بہتر ہے :)
 
بہت سے انصافین شیخ رشید کو تحریک انصاف کے اتحاد میں پسند نہیں کرتے۔ لیکن شیخ رشید جیسا جولی سیاست دان اور سیدھی بات کرنے والا جگہ جگہ میسر بھی تو نہیں۔ ٹی وی کیلئے بھی ایک شخصیت ہونی چاہئے :)
بہر حال ابھی تک تو اتحاد ہے۔ کوئی بعید نہیں یہ ٹوٹ جائے۔
 
arifkarim

معطل
B1CyrgWCMAENbp1.jpg
 
Top