دھواں دھواں ہیں نگاہوں کی بستیاں کیا کیا ۔ سعید الرحمن سعید

ghazal-kiya.jpg
 
بہت خوب،
اگر میں آپ کو کچھ ٹپس دوں تو برا تو نہیں مانیں گے؟
عاطف بھائی ۔ ایک مدت سے آپ کی ڈیزائینگ کا مداح ہوں۔آپ تو ایک فنکار ہستی ہیں۔ آپ کی ٹپس کسی کے لیے بھی بیحد مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں ڈیزائین کے شعبے میں بالکل کورا اور زیرو بٹا زیرو ہوں۔ میری تک بندیوں کی اصلاح اور یہ ڈیزائنز میرے بزرگوار استاد گرامی فاروق درویش بنا کر بھیج دیتے ہیں۔ میں آپ کی ایکسپرٹ رائے ان تک بھی ضرور پہنچا دوں گا
 

عاطف سعد

محفلین
بھائی،سب سے پہلی بات یہ کہ کسی بھی ایلیمنٹ کو چاہے وہ ٹیکسٹ ہو یا کوئی اورنامنٹ، اس طرح مت چھوٹا یا بڑا کریں کہ اس کی اصل شکل بگڑ جائے۔
2- ٹیکسٹ کو جو سٹروک دی گئی ہے کالے رنگ کی، اس کا سائز 1 ہونا چاہئے اور اس کا رنگ ٹیکسٹ کے رنگ سے نسبتا زیادہ گہرا ہونا چاہئے تاکہ 2 الگ الگ رنگ محسوس نہ ہوں۔
فی الحال میں ٹیکسٹ کی طرف متوجہ کرنا چاہوں گا کہ یہی بنیادی عنصر ہے کسی بھی ڈیزائن میں،
سلامت رہیں
 
Top