دھواں گوشت

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ضروری اشیا:
بکرے یا گائے کا گوشت (بغیر ہڈی کے ) : ایک کلو
پیاز : آدھا کلو
پودینہ : ایک یا دو گٹھی
سوکھا دھنیا نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ
دہی : آدھا کلو
لہسن ادرک: ایک ایک چھٹانک
چند ہری مرچیں
گھی : ایک پاؤ
پرانی روٹی کا ٹکڑا
او ر ایک عدد کوئلہ

ترکیب
ایک پاؤ پیاز سے دو پیاز نکال کر الگ کر لیں اور باقی پیاز ، لہسن اور ادرک کو باریک پیس لیں
گوشت کو دھو کر اس میں یہ پسا ہوا پیاز، ادرک ، لہسن ، نمک ، مرچ اور سوکھا دھنیا اور تین پیالی پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں
جب پانی خشک ہو جائے تو گھی ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں ۔
دہی کو پھنیٹ لیں ( واضح رہے کہ دہی کھٹی نا ہو)
اب وہ دو پیازچھلے دار کاٹ لیں
پودینے کے پتے دھو کر باریک کاٹ لیں اور ہری مرچیں بھی کتر لیں
باریک چھلے دار کٹی پیاز ، پودینہ اور ہری مرچیں ملا لیں
گوشت جو بھی ہوا ہے اس میں د ہی کی ایک تہہ لگائیں
دوسری تہہ پیاز اور پودینے کی اور دوبارہ دہی اور پھر پودینے اور پیاز کی تہہ لگائیں
اس کے اوپر ایک روٹی کا ٹکڑا رکھیں اور ٹکڑے کے درمیان میں کوئلہ رکھ دیں ( جو پہلے سے ہی چولہے پر دھکنے کے لئے چھوڑ دیا ہو )
کوئلے کے اوپر تھوڑا سا گھی ٹپکائیں اور جب دھواں اٹھنے لگے تو فورا ڈھک دیں
پانچ منٹ بعد ڈھکن ا ٹھائیں اب روٹی کو کوئلے سمیت بہت احتیاط سے اٹھائیں اور اتنی ہی احتیاط سے سالن کو کھلی ڈش میں نکال لیں
نوٹ:
یہ سالن کھلے منہ والی دیگچی میں پکائیں
گوشت بھون کر جب دہی کہ تہہ لگانے لیں تو چولہا بند کر دیں
یا د رہے کہ دہی پتلی نا ہو ورنہ سالن میں زیادہ پتلی ہو جائے گی۔
 
Top