دھوپ ہے‘ دیوار کا سایا بھی ہے

میم الف

محفلین
دھوپ ہے‘ دیوار کا سایا بھی ہے
بیٹھنا تنہا ہمیں بھایا بھی ہے

جس کے آگے منزلیں ہوتی نہیں
دل ہمیں اُس گام تک لایا بھی ہے

چھوڑتے ہرگز نہیں سنسار کو
اور یہ کہتے ہیں سب مایا بھی ہے

پوجنے والوں سے یہ پوچھے کوئی
کیا کسی نے پوج کر پایا بھی ہے؟

زندگی ننگی کی ننگی ہے الفؔ
پیرہن معنی کا پہنایا بھی ہے

میم الف | ۲۰۱۸​
 
فاخر رضا

محفلین
دھوپ ہے‘ دیوار کا سایا بھی ہے
بیٹھنا تنہا ہمیں بھایا بھی ہے

جس کے آگے منزلیں ہوتی نہیں
دل ہمیں اُس گام تک لایا بھی ہے

چھوڑتے ہرگز نہیں سنسار کو
اور یہ کہتے ہیں سب مایا بھی ہے

پوجنے والوں سے یہ پوچھے کوئی
کیا کسی نے پوج کر پایا بھی ہے؟

زندگی ننگی کی ننگی ہے الفؔ
پیرہن معنی کا پہنایا بھی ہے

میم الف | ۲۰۱۸​
الف کا استعمال یہاں بہت مناسب ہے
 
یاسر شاہ

محفلین
دھوپ ہے‘ دیوار کا سایا بھی ہے
بیٹھنا تنہا ہمیں بھایا بھی ہے

واہ۔خوب۔ بقول میر "کیا عشق سے ہے کام اس آرام طلب کو"
چھوڑتے ہرگز نہیں سنسار کو
اور یہ کہتے ہیں سب مایا بھی ہے
واہ۔
زیست سے تنگ ہو اے داغ تو جیتے کیوں ہو؟
جان پیاری بھی نہیں جان سے جاتے بھی نہیں
 
یاسر شاہ

محفلین
جس کے آگے منزلیں ہوتی نہیں
دل ہمیں اُس گام تک لایا بھی ہے
منیب بھائی! آپ کا شعر تو اپنے مطلب میں صاف ہے ۔ مگر میں چاہوں گا ،محض رفع تجسس کے لیے، کہ اس شعر پر آپ مفصل روشنی ڈالیں کہ وہ کونسا مقام تھا جہاں آپ پہنچے اور دیکھا آگے منزل نہیں۔
 
میم الف

محفلین
منیب بھائی! آپ کا شعر تو اپنے مطلب میں صاف ہے ۔ مگر میں چاہوں گا ،محض رفع تجسس کے لیے، کہ اس شعر پر آپ مفصل روشنی ڈالیں کہ وہ کونسا مقام تھا جہاں آپ پہنچے اور دیکھا آگے منزل نہیں۔
روداد سفر نہ چھیڑ ناصر
پھر اشک نہ تھم سکیں گے میرے
 
میم الف

محفلین
منیب بھائی! آپ کا شعر تو اپنے مطلب میں صاف ہے ۔ مگر میں چاہوں گا ،محض رفع تجسس کے لیے، کہ اس شعر پر آپ مفصل روشنی ڈالیں کہ وہ کونسا مقام تھا جہاں آپ پہنچے اور دیکھا آگے منزل نہیں۔
یاسر بھائی،
غالباً نثر اِس کے لیے موزوں نہیں ہے۔ پردۂ شعر ہی بہتر ہے۔
 
Top