دہشتگردوں کی گھر میں داخل ہوکرفائرنگ،تین افراد جاں بحق

دہشتگردوں کی گھر میں داخل ہوکرفائرنگ،تین افراد جاں بحق

15 جولائی 2014 (11:29)

پشاور(ما نیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارلحکومت کے علاقے یکہ توت میں دہشت گردوں نے گھر کے اندر داخل ہو کر دو خواتین سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور یکہ توت میں رشید گڑھی چوک کے قریب اقبال شاہ نامی شہری کے گھر میں گھس گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں اقبال شاہ، اس کی بیوی اور بیٹی جاں بحق ہو گئی ، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم رات گئے تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس واقعہ کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/peshawar/15-Jul-2014/123165
 
Top