دہشت گردوں کے نام - تبصرہ

کون سی حور سے مل پاؤ گے۔ ۔ ۔ بہت خوب
میں نے کل نیوز میں طالبان کا ٹریننگ سنٹر دیکھا جہاں خود کش بمبار تیار کئے جاتے تھے۔ دیواروں پر بڑی بڑی جنت کی پینتنگس بنائی گئی تھیں۔ دودھ کی نہریں بھی تھیں اور تین عدد حوریں بھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حوروں نے جنت میں بھی شٹل کاک برقعے پہنے ہوئے تھے:):rolleyes:
 
میں نے کل نیوز میں طالبان کا ٹریننگ سنٹر دیکھا جہاں خود کش بمبار تیار کئے جاتے تھے۔ دیواروں پر بڑی بڑی جنت کی پینتنگس بنائی گئی تھیں۔ دودھ کی نہریں بھی تھیں اور تین عدد حوریں بھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حوروں نے جنت میں بھی شٹل کاک برقعے پہنے ہوئے تھے

اس کا مطلب تو یہ ہوا نہ جنت ہیں نہ حور نہ نہریں امممممممممم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کے قرآن میں نہ نبی کے فرمان میں
اپنے لیے چار گواہ تیار کر رہے ہو روز محشر کے لیے
ان اقوال کی روشنی میں
وہ جگہ جہاں بیٹھ کر تم جو کچھ کر رہے ہو
وہ اعضاء جس پر کر رہے ہو
کراما کاتبیں جو تمھارے اعمال لکھ رہے یں
اور اعمال نامہ ( بقول مولانا حکیم محمد اختر صاحب ) فضائل توبہ

اللہ اکبر کبیرا

واجد حسین ( شہید انشاء اللہ )
 
اس کا مطلب تو یہ ہوا نہ جنت ہیں نہ حور نہ نہریں امممممممممم
شہید انشاءللہ صاحب۔ ۔یہ مطلب تو آج ہی آپ سے معلوم ہوا۔ ۔ذرا دماغ کی بند کھڑکیوں کو کھول کر میری پوسٹ دوبارہ پڑ ھنے کی زحمت کیجئے۔ ۔ ۔کیا ذہانت پائی ہے ماشاءاللہ:grin:
 
تم اتنے عرصے سے " شہید انشاءاللہ " لکھ رہے ہو ۔ میں‌ تو سمجھا تھا کہ اب تک تم واقعی " شہید " ہوچکے ہوگے ۔
بس اللہ سے دعا کرنا کہ اللہ شہادت دیں دے ایک تمنا جس کا اظہار کیا جاتا ہے ہاں اگر اس لفظ پر اعتراض ہو تو نہ لکھیں گے دل ہی دل میں دعا کریں مگر میں نے یہ شیخ عبداللہ عزام شہید کے ایک کتاب میں دیکھا جوکہ وہ زندگی میں اپنے ساتھ لکھتے تھے تو اللہ تعالٰی نے انہیں شہادت نصیب کی ویسے صوبہ سرحد کے حالات بھی خراب ہے کسی وقت بھی ڈرون یا ایف سولہ کی آمد ۔۔۔

۔یہ مطلب تو آج ہی آپ سے معلوم ہوا۔ ۔ذرا دماغ کی بند کھڑکیوں کو کھول کر میری پوسٹ دوبارہ پڑ ھنے کی زحمت کیجئے۔ ۔ ۔کیا ذہانت پائی ہے ماشاءاللہ

یہی بات تو مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہروقت انہی باتوں کا مذاق اڑایا جاتا " کہ جنت کی سرٹیفکیٹ وغیرہ وغیرہ مجھے سخت افسوس ہوتا ہے کہ ایک مسلمان قرآن اور نبی کے فرمان کا مذاق اڑاتے ہیں یہی وعدے تو قرآن میں ہے یہ الگ بات ہے کہ لوگ ان جذبات کو غلط استعمال کرتے ہیں اور وہ لوگ دھوکہ دیتے ہیں کہ مسلمان کو مسلمان کے ساتھ لڑاتے ہیں
 
مذاق تو آپ لوگ اڑا رہے ہیں جنت کے سرٹیفیکیٹ جاری کرکے اور جنت کی تصویریں بنا کے جن میں برقعہ پوش حوریں ٹہل قدمی کررہی ہیں۔ ۔ ۔ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچنا کہ یہ مذاق ہے کہ نہیں۔ ویڈیو پوری دنیا میں نشر کی گئی ہے نوازکوٹ کے اس ٹریننگ سنٹر کی جسکی دیواروں پر یہ نقْاشی کی گئی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
بس اللہ سے دعا کرنا کہ اللہ شہادت دیں دے ایک تمنا جس کا اظہار کیا جاتا ہے ہاں اگر اس لفظ پر اعتراض ہو تو نہ لکھیں گے دل ہی دل میں دعا کریں مگر میں نے یہ شیخ عبداللہ عزام شہید کے ایک کتاب میں دیکھا جوکہ وہ زندگی میں اپنے ساتھ لکھتے تھے تو اللہ تعالٰی نے انہیں شہادت نصیب کی ویسے صوبہ سرحد کے حالات بھی خراب ہے کسی وقت بھی ڈرون یا ایف سولہ کی آمد ۔۔۔

میرا خیال ہے اب تم یہ ڈھونگ ختم کردو تو اچھا ہی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل اسی محفل پر فاروق سرور صاحب نے تم سے تمہارا پتا مانگا تھا ۔ تم اس کے بعد آج نظر آئے ہو ۔ شہادت کا اتنا اچھا موقع گنوادیا تم نے ۔۔۔ مگر پھر اب وہی پرانا راگ الاپنے آگئے ہو ۔ :grin:

محمود کے اقتباس کے جواب میں تم نے جو لکھا ہے اس کا میں ضرور جواب دیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر تم سے میں واقف نہیں ہوتا ۔ :tongue:
 
اگر تم سے میں واقف نہیں ہوتا
یعنی ہماری اور تمھاری پرانی دوستی ہے چاہے دوشمنی ہو یا محبت مگر ہے کچھ نہ کچھ
اس لیے اپنی خیالات کا اظہار اور پھر خاموشی ورنہ پھر نہ ختم ہونے والے سوالات اور وقت کا ضائع اور آخر میں قرآن پاک کے آیات صرف انہی وقت کے لیے نہ کہ آج کے لیے ہے نہ اور انشاء اللہ اس طرح فاروق وغیرہ کے ہاتھ انے والے نہیں اپنے ساتھ 15 ، 20 کافر تواڑائیں گے نا کہ خاموشی سے کہہ دیں کہ آؤ یہ ہے ہی امریکہ کے ملازم ڈالر لے کے :)


واجد حسین (شہید انشاء اللہ );)
 

arifkarim

معطل
مذاق تو آپ لوگ اڑا رہے ہیں جنت کے سرٹیفیکیٹ جاری کرکے اور جنت کی تصویریں بنا کے جن میں برقعہ پوش حوریں ٹہل قدمی کررہی ہیں۔ ۔ ۔ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچنا کہ یہ مذاق ہے کہ نہیں۔ ویڈیو پوری دنیا میں نشر کی گئی ہے نوازکوٹ کے اس ٹریننگ سنٹر کی جسکی دیواروں پر یہ نقْاشی کی گئی ہے۔

یہ لوگ جنت کو ٹی وی کے ڈراموں اور سیریلز کی طرح سمجھتے ہیں۔ یعنی لکیر کے فقیر۔ استغفراللہ!
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکات۔۔ہ لجمیع المسلمین
برادرم واجد حسین کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔ بہت دنوں سے محفل میں عجیب عجیب سا لگ رہا تھا تو میرے بھائی ایف سولہ کی آمد تو اچھی ہے کیونکہ وہ ایف سولہ شرپسند باغیوں کا قلع قمع کرنے کے لیئے اور انہیں اس حالت میں موت سے ہمکنار کرنے آرہا ہے کہ جب و اللہ کے حضور پیش ہوں تو انکے پاس کوئی عذر نہ ہو ۔ ایف سولہ کی آمد حالات کی خرابی نہیں بلکہ بہتری کی نشاندہی کرتی ہے ۔ ویسے بھی جو حکومت سے باغی مرا تو وہ گمراہی کی موت مرا ۔ ان خودکش حرام موت مرنے والوں کی حمایت کے لیئے قرآن و سنت سے دلائل لانا ہونگے نہیں تو انکی حمایت ترک کرکے انکی مخالفت کرنا ہوگی ۔ سیاہ یا سفید ۔۔۔۔بھورا نہیں
 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
آپ کی نیک خواہشات کا بہت شکریہ فیصل عظیم بھائی اللہ آپ کو سدا خوش و سلامت رکھے دین اسلام کی سربلندی کے لیے ۔۔۔

ہم تو ابتداء ہی سے فساد کے مخالف ہیں لیکن بہت سے دوست ان کو جہاد کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں بخدا جب کوئی بھی فوجی جوان شہید ہوتا ہے یا بے گناہ مسلمان جو کہ روزنہ درونز حملوں میں مارے جاتے ہیں تو دل خون کے انسو روتا ہے
میرے جو بھی بحث ہے یا جہاد کے متعلق کچھ بھی ہوں وہ ملک کے اندر نہیں بلکہ کفر کے ساتھ ہے نہ کہ اسلام اور مسلمانوں کے درمیان
مجھے تو افسوس صرف اس بات پر ہے کہ ہرایک طرف تو وہ قرآن و حدیث کا مذاق آڑاتے ہیں تو دوسری طرف ہماری میڈیا والے ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مذاق تو مذاق ہوتا ہے چاہے ان کے لیے کونسا انداز اپنایا جائے۔۔۔

تو میرے بھائی ایف سولہ کی آمد تو اچھی ہے کیونکہ وہ ایف سولہ شرپسند باغیوں کا قلع قمع کرنے کے لیئے اور انہیں اس حالت میں موت سے ہمکنار کرنے آرہا ہے کہ جب و اللہ کے حضور پیش ہوں تو انکے پاس کوئی عذر نہ ہو
بھائی یہاں تو سب کچھ خراب ہے ہم امریکہ کی ایف سولہ کی بات کر رہے ہیں اور آپ ہمیں اپنے ملک کی ایف سولہ سے ڈرا رہے ہیں بس اپنے انگلز سے دیکھنے کی بات ہے ں اور تم ہمیں باغی ہی ثآبت کرنا چاہتے ہوں نہیں بھائی ہم باغی نہیں

یہ " آپ کی شاعری " کا زمرہ ہے جہاں زرقا بہن نے اپنی شاعری کے ذریعے موجودہ حالات کی تھوڑی سی ترجمانی کی ہے۔ اس کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنائیں۔
جی شمشاد بھائی شکریہ اس تھریڈ پر آخری پوسٹ
انشاءاللہ ایک دھاگہ شروع کرنا ہے نعمت اللہ شاہ کے نام سے جو ایک بزرگ گزرے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن میرے دھاگے حذف کیے جاتے ہیں
اسلیے زیادہ بحث کو دل نہیں چاہتا ایک گھنٹہ ٹائپ پر لگا دو اور ایک سیکینڈ میں حذف ( غیرمتعلقہ ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
واہ ضد :) اوہ معاف کرنا واجد :) سلام

آپ نے مجھ کو کیا درجہ عطا فرمایا ہے :) کہ میرے پتہ مانگنے سے آپ کی شہادت ؟ تو بہ توبہ توبہ توبہ۔
کچھ اتہ پتہ عنایت فرمائیے تو سلام و دعا عرض کرو‌ں :)

چھپ چھپ کر شہادت تلاش ہورہی ہے؟
والسلام
 

زرقا مفتی

محفلین
آج ادھر آئی تو دیکھا کہ نظم پر 21 جوابات ہیں یقین نہیں آیا مگر پھر معلوم ہوا اکثر جوابات نظم سے متعلقہ نہیں ہیں۔ انتظامیہ سے سوال ہے کہ کیا غیر متعلق جوابات کو حذف کیا جاسکتا ہے؟؟؟
 
بس اللہ سے دعا کرنا کہ اللہ شہادت دیں دے ایک تمنا جس کا اظہار کیا جاتا ہے ہاں اگر اس لفظ پر اعتراض ہو تو نہ لکھیں گے دل ہی دل میں دعا کریں مگر میں نے یہ شیخ عبداللہ عزام شہید کے ایک کتاب میں دیکھا جوکہ وہ زندگی میں اپنے ساتھ لکھتے تھے تو اللہ تعالٰی نے انہیں شہادت نصیب کی
واجد حسین بھائی شہادت کی یہ تمنا اور آرزو بڑی مبارک ہے ۔ اللہ کے لیے جہاد کرنا اور پھر شہادت کا مرتبہ پانا یہ وہ عظیم خواہش ہے جس کا اظہار صرف شیخ عبد اللہ عزام ہی نے نہیں کیا بلکہ صحابہ کرام بھی اس کے بڑے متمنی تھے اور نہ صرف صحابہ کرام بلکہ کائنات کے سب سے عظیم انسان حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس کی خواہش رکھتے تھے آپ کی ایک حدیث مبارکہ کا ایک ٹکرا یوں ہے

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر میں اپنی امت پر دشوار نہ سمجھتا تو (کبھی) چھوٹے لشکر کے ہمراہ جانے سے بھی دریغ نہ کرتا، کیوں کہ میں یقینا اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ اللہ تعالی کی راہ میں مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں (صحیح بخاری۔کتاب الایمان ۔ الجہاد من الایمان۔[جہاد ایمان کا جزو ہے۔]حدیث نمبر 35)
آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ خواہش اور پھر اس خواہش کی شدت دیکھئیے کہ
اللہ تعالی کی راہ میں مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں۔
تو آپ کی خواہش بڑی مبارک ہے۔ اللہ پاک آپ کی یہ تمنا بالکل درست انداز میں پوری کریں۔
 
Top