دہشت گردی اور خونریزی کی ہر دور میں شکلیں بدلتی رہی ہیں لیکن ذہنیت ایک ہی رہی ہے

Latif Usman

محفلین
http://www.dawnnews.tv/news/1017537
القاعدہ کے انکار پر لشکر جھنگوی کا ٹی ٹی پی سے گٹھ جوڑ اس بات کی دلیل ہے کہ دہشتگرد وں کا دارومدار مالیات اور معاونین پر منحصر ہے اور انکا مذہب نفرت اور تشدد ہے جسکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہشتگرد تنظیموں کی تحقیق تفتیش و چھان بین کرنے میں وقت ضائع کیے بغیر کہ یہ کون ہیں، ان کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، یہ سب کچھ کیوں کر رہے ہیں، ان کا عذر کیا ہے، یہ کس چیز کا رد عمل ہے وغیرہ وعیرہ بلکہ بس اتنا جاننا ضروری ہے کہ دہشت گردی اور خونریزی کی ہر دور میں شکلیں بدلتی رہی ہیں لیکن ذہنیت ایک ہی رہی ہے۔ دہشت گرد عناصر جو بھی ہیں، ان کا نعرہ جیسا بھی ہے، ان کا تعلق کہیں سے بھی ہے ان کا پس منظر جیسا بھی ہے ۔۔ ۔ ۔ یہ اسلام کے دشمن ہیں۔ ان کے اقدامات اسلام کے خلاف ہیں، امت مسلمہ کے خلاف ہیں، پاکستان کے خلاف ہیں اور اسلامی تعلیمات کی واضح خلاف ورزی ہیں۔ تاہم آپکی رائے اسکے بارے میں کیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

x boy

محفلین
بالکل درست یہی ہے کہ اس سے کس کو نقصان ہورہا اور کون فائدہ اٹھارہا ہے وہی اصل بنیاد ہے یہ دیکھنا چاہیے
بہت شکریہ
 
Top