کاشفی

محفلین
دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو ملک تباہ ہو جائے گا،شہباز شریف
187127_43809188.jpg

راجن پور(دنیا نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے عید راجن پور میں سیلاب متاثرین کے ساتھ منائی،شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو ملک تباہ ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب متاثرین سے عید ملنے لال گڑھ پہنچ گئے جہاں وہ ان سے گھل مل گئے۔اس موقع پر سیلاب متاثرین کو عید مبارک دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔سیلاب سے متاثر ہونے والے کسانوں کی بھی ہر ممکن مدد کریں گے، شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو ملک تباہ ہوجائے گا۔
 

سید ذیشان

محفلین
دہشت گردوں کو وظیفے فراہم کرنے والوں کو اب ملک کا خیال آیا ہے۔ نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی۔
 

کاشفی

محفلین
نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی۔
نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی
‫اُستاد: خالی جگہ پُرکریں

900 چوہے کھا کہ بلی ۔۔۔ چلی

جُمن : 900 چوہے کھا کہ بلی آہستہ آہستہ چلی

اُستاد: اوئے تمہیں پتا نہیں اس کا جواب کیا ہے؟

جُمن: آپ میرے اُستاد ہیں اس لیے میں نے آپ کا لحاظ رکھا ہے

900 چوہے کھا کہ تو بلی ہل بھی نہیں سکتی

میں نے تو پھر بھی بلی کو آہستہ آہستہ چلا دیا ہے‬
 

کاشفی

محفلین
دہشتگردی فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے: شجاعت
187191_37478009.jpg

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات صوبائی تعصب اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔ نئی حکومت آنے کے بعد بلوچستان کے حالات بہتر ہونے کی بجائے دن بہ دن مزید خراب ہو رہے ہیں۔

گجرات: (دنیا نیوز) عید نماز کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ میں ملک کے اندر دہشت گردی کے 60 سے زائد واقعات رو نما ہو چکے ہیں جن میں سینکڑوں معصوم لوگ شہید ہو گئے ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ دہشت گردی صوبائی تعصب اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے جو ملک اور قوم کیلئے نہایت خطرناک ہے ۔ اس پر قابو پانے کیلئے تمام مکتبہ فِکر کے لوگوں کو یکجا ہو کر کوشش کرنی چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کے ہمارا خیال تھا کہ نئی حکومت آنے سے بلوچستا ن کے حالات بہتر ہو جائیں گئے مگر افسوس کہ بلوچستا ن کے حالات بہتر ہونے کی بجائے روز بروز بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کی طرف سے ملنے والے مینڈیٹ کے بعد سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے اور سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے۔
 
Top