شکریہ آپ کے خیالات کا آپ اس موضوع پر ایک نیا تھریڈ کھول لیجئے فی الحال ہمیں شہیدوں کو خراج تحسین ادا کرنے دیجئے اور موضوع کے علاوہ بات مت کیجئے۔ یہ وہ ہیں جنہوں نے آپ کو اور ہمیں بچانے کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے ۔ کسی مال غنیمت کے لالچ میں یا کسی ملا صاحب کے فرمان پر نہیں ۔ کہاں گئیں وہ تنخواہیں جو انہیں آپ ادا کر سکتے تھے کیا ساری دنیا کا مال و دولت بھی ایک ماں کو اس کا بیٹا واپس دلا سکتا ہے ۔ لیکن ان کی ماؤں نے اپنے بیٹے دیئے ہیں اس قوم کو جو انہیں تنخواہ داری کے طعنے دیتی ہے ۔ احسان فراموشی اور کسے کہتے ہیں ۔ لال مسجد ۔ سوات جیسے موضوعات پر تو لاکھوں دھاگے کھل گئے ۔ ان خاموش مجاہدوں کو یاد کرنا بھی عذاب ہے ۔۔؟ آج ہم آپ جو اپنے اپنے گھروں میں مزے سے بیٹھے کمپیوٹر کھول کر دلوں کی بھڑاس نکال رہے ہیں شاید کہیں پر کسی فساد میں مارے جا چکے ہوتے ۔ یا کسی خود کش دھماکے میں یا پھر کسی اغوا کی کاروائی میں کام آچکے ہوتے ۔ یہ ہیں تو ہم ہیں یہ نہ ہوتے تو نہ آپ ہوتے نہ ہم بلکہ شاید (معاذاللہ ) پاکستان ہی نہ ہوتا ۔ نہ انہوں نے جان عزت کے لیئے دی ۔ نہ پیسے کے لیئے ۔ نہ کسی ذاتی دشمنی میں ۔ نہ مسلکی جنگ میں بلکہ ملک کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بننے سے بچانے کے لیئے دی ہیں ۔ انکی شہادت اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔ آمین
بعنوان : پاک فوج کی عزت کیسے واپس لائی جائے