دہلی میں صدارتی راج نافذ کردیا گیا

نئی دہلی …بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صدارتی راج نافذ کردیا گیا۔بھارتی میڈیاعام آدمی پارٹی کے ارویند کجریوال کااستعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے اور بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے یونین منسٹرکے مشورے پر نئی دہلی میں صدارتی راج نافذ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارویند کجریوال کے ساتھ مستعفی ہونیوالے وزرا کے بھی استعفے منظور منظور کرلیے گئے ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=138105
 
شمشاد

لائبریرین
اس دفعہ تو یہ مودی کو نہیں ہرا سکتا۔ اگر پانچ سال اسی جذبے سے نکال جائے تو شاید کامیاب ہو جائے۔
 
زیک

مسافر
نظر تو یہی آرہا ہے، البتہ اگر یہ مودی کو ہرا کر باہر کر دے تو زیادہ بہتر ہے۔ :)
دہلی کے الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے بی جے پی سے تو کوئی سیٹیں حاصل نہیں کی تھیں بلکہ کانگریس کو تباہ کیا تھا۔ پھر آپ یہ کیسے سوچ رہے ہیں کہ ملک گیر سطح پر وہ مودی کو ہرا دے گا؟
 
اس دفعہ تو یہ مودی کو نہیں ہرا سکتا۔ اگر پانچ سال اسی جذبے سے نکال جائے تو شاید کامیاب ہو جائے۔
دہلی کے الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے بی جے پی سے تو کوئی سیٹیں حاصل نہیں کی تھیں بلکہ کانگریس کو تباہ کیا تھا۔ پھر آپ یہ کیسے سوچ رہے ہیں کہ ملک گیر سطح پر وہ مودی کو ہرا دے گا؟
ملک گیر سطح پر بی جے پی کو کیجریوال ابھی نہیں ہرا سکتا، ابھی اسکی پارٹی اس قابل نہیں ہے ظاہر ہے۔ کیجریوال اسی سیٹ سے الیکشن لڑرہا ہے جہاں سے مودی کھڑا ہو رہا ہے۔ وہاں سے کیجریوال مودی کو ہرا کر وزارت عظمی کی دوڑ سے باہر کر سکتا ہے۔ :)
 
Top