نبیل
تکنیکی معاون
آج اتفاق سے علی گڑھ اردو کلب کے سہ ماہی آن لائن میگزین دیدہ ور کا ربط ملا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ میں کچھ دوست پہلے ہی اس سائٹ کے بارے میں جانتے ہوں۔ معیار اور مواد کے اعتبار سے یہ ایک بہترین سائٹ نظر آ رہی ہے۔ البتہ اس پر اردو متن دکھانے کے لیے پی ڈی ایم ایس جوہر نستعلیق کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسی لیے یہ سائٹ قدرے سلو بھی ہے۔ اس سائٹ پر اس کا تعارف ان الفاظ میں موجود ہے:
اکتو بر کے اواخر میں جب "علی گڑھ اردو کلب " شروع کیا تھا تب یہ منصوبہ تھا کہ کم و بیش اگلے سال سے" ایک آن لائن میگزین" شروع کریں گے۔ مگر جس کام کا فیصلہ اوپر ہوجائے وہ مقرّر کردہ وقت پر شروع ہو جاتا ہے، حالات بنتے چلے جاتے ہیں اور کہیں کوئی روکاوٹ حائل نہیں ہوتی۔ "دیدہ ور" کے لئے اﷲربّ العزت نے شاید مارچ کی پہلی تاریخ مقرر کر دی تھی جو یہ اپنے منصوبے سے قریب پورے نو مہینے پہلے جاری ہو رہا ہے۔یہ محض ایک عام میگزین نہیں ہے اور نہ ہی وقت گزاری کا ‘مشغلہ’یہ ایک "کوشش "ہے اہلِ اردو کو دنیائے ادب سے جوڑنے کی۔ میں نعوذباﷲکوئی دعویٰ نہیں کر رہی ’کر ہی نہی سکتی۔کہ اپنے منصوبوں سے پہلے یا بعد میں ہوتے کام کے فیصلے جب اوپر ہو رہے ہوں تو انسان کے اختیار میں کچھ نہیں ہوتا۔چنانچہ میرے اختیار میں بھی کچھ نہیں ہے ما سوائے سعیٔ اور آپ تمام ممبران کے تعاون اور دعاؤں کے۔ حال ہی میں علی گڑھ اردو کلب نےباسٹن کے علاقے میں غیر اردو داں لوگوں کے لئے "فری اردو کلاسس"کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔۔۔
علاوہ ازیں دیدہ ور کی سائٹ پر اردو کتب کی ایک بہترین کلیکشن بھی موجود ہے۔ جن کتب کو میں نے چیک کیا ہے ، وہ تمام پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہیں اور یہ اردو ناشر سوفٹویر کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔ بہرحال اس آن لائن کتب خانے میں کئی اچھی اور نایاب کتب بھی دستیاب ہیں۔ آپ سب دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ جریدہ دیدہ ور کی سائٹ کو وزٹ کریں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔