دین اسلام سیکشن میں اراکین کے لیے ایک رعائیت /سہولت کی ضرورت

دین اسلام سیکشن میں اراکین کے لیے ایک رعائیت /سہولت کی بہت شدت سے ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔
خاص طور پر ان ممبرز کے لیے جو کہ کسی قسم کا تھریڈ پوسٹ کرنا چاہتے ہیں

محترم منتظمین صاحبان السلام علیکم
میں دین اسلام سیکشن کے حوالے سے ایک بات کی نشاندہی کرنا چاہوں گا کہ اس سیکشن میں انتہائی سخت سیکیورٹی لگا دی گئی ہے جس کی پوزیشن یہ ہو چکی ہے کہ یا وہاں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس سیکشن میں سوائے منتظمین کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بندہ پوسٹ کرتے ہوئے کم از کم از دس بار ضرور سوچے گا کہ آیا اسے یہاں پوسٹ کرنا بھی چاہیے کہ نہیں۔
میں اگر اپنے نقطہ نظر سے دیکھوں تو مجھے یہ سیکیورٹی گراں نہیں گزرتی اگر میں نے صرف دین اسلام کے سیکشن میں صرف کوئی موضوع پڑھ کر ایک شکریہ کی پوسٹ کر دینی ہے اور بس۔ اگر وہ معلومات میرے کسی کام آجاتی ہیں تو الحمد اللہ ورنہ ۔ شکریہ اس مصنف کا جس نے تھریڈ پوسٹ کیا۔
رعائت یا سہولت
آپ نے جو سیکیورٹی دین اسلام سیکشن لگائی ہوئی ہے میں اسکے حق میں ہوں آپ لوگ اسے برقرار رکھیں۔ جس بات کی یہاں ضرورت محسوس ہو رہی ہے وہ یہ کہ کوئی بھی مصنف یا تھریڈ پوسٹ کرنے والا رکن اپنے تھریڈ کی جس وقت چاہے ایڈیٹنگ کرسکے۔ لیکن جب تک منتظم اسے منظور ی نہ دے دے اس وقت تک اس کی اشاعت نہ ہو۔ منتظم چاہے اس ایک گھنٹے میں منظو ر کرے یا دو گھنٹے میں تھریڈ پوسٹ کرنے والے کو اس بات کی اجازت ہو کہ وہ جس وقت چاہے اپنے تھریڈ کی ایڈیٹنگ کر سکے۔
یہ ضرورت کیوں محسوس ہوئی اس کے پیچھے جو لاجک ہے وہ میں بھی آپ کو بتا دیتا ہوں۔کہ نے اپان آدھا تھریڈ لکھ کر لوڈشیڈنگ کے خوف سے اسے جلدی جلدی پوسٹ کر دیا۔ اب جناب میرے سامنے جو رزلت نکلاوہ یہ کہ میں اس وقت تک تھریڈ کی ایڈیٹنگ بھی نہیں کر سکتا جب تک منتظم کی منظوری نہیں مل جاتی۔ اب ظاہر سی بات ہے کہ کہ میں جو تھریڈ پوسٹ کیا ہے وہ تو اپنے موضوع کے لحاظ سے ادھورا ہ ہے۔ اب مسئلہ یہ کہ جب تک وہ شائع نہیں ہو گا میں اسے ایڈیٹنگ تو دور کی بات اسے دیکھ بھی نہیں سکوں گا۔

منجانب
عمران القادری
 
شمشاد

لائبریرین
عمران بھائی آپ کی شکایت سر آنکھوں پر لیکن یہ انتہائی انتظامی مجبوری ہے۔

آپ ان لائن مراسلہ لکھنے کی بجائے آف لائن مراسلہ لکھ لیا کریں، پھر اچھی طرح تسلی کرنے کے بعد پوسٹ کر دیا کریں۔
 
گرائیں

محفلین
مقام تو شائد مناسب نہیں ہے، مگر یوں لگتا ہے کہ منتظمین چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ کیونکہ اس تحریر پر میں نے تبصرہ کیا تھا، ابھی تک ان کی نظر سے شائد گزرا نہیں ، اور اگر گزر چکا ہے تو براہ مہربانی مجھے بتائیے کہ میں نے کیا غلطی کی تھی۔ میں نے تو اس میں کسی رکن کا نام لے کر اس کی بے عزتی نہیں کی تھی۔ مگر پھر بھی اتنی دیر؟

خیر تو ہے نا؟ کہیں ممبران کے درمیان امتیاز تو نہیں برتا جا رہا؟
 
arifkarim

معطل
کسی بھی زمرہ پر پابندی لگانے کا اصل مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ خاص قسم کا ایجنڈا پیش کیا جا سکے اور باقیوں کو روکا جا سکے!
 
زیک

مسافر

آپ نے کب پوسٹ کی تھی۔ مجھے تو لنک‌شدہ پوسٹ کے بعد آپ کی کوئ پوسٹ نظر نہیں آ رہی۔
 
زیک

مسافر
کسی بھی زمرہ پر پابندی لگانے کا اصل مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ خاص قسم کا ایجنڈا پیش کیا جا سکے اور باقیوں کو روکا جا سکے!

خواہ مخواہ کی بدگمانی اچھی عادت نہیں ہے۔ پابندی کا مقصد محفل کو مناظرہ‌گارہ بننے سے بچانا ہے۔
 
Top