دیوانِ بیدل و کلیات عرفی ڈاؤنلوڈ کریں!

محمد وارث

لائبریرین
فیس بُک پر ایک دوست کی مہربانی سے 'دیوانِ بیدل' اور 'کلیاتِ عُرفی' کے روابط ملے ہیں، یہاں بھی دوستوں کے استفادے کیلیے پیش کر رہا ہوں۔

دیوانِ مرزا عبدالقادر بیدل عظیم آبادی

کلیاتِ عُرفی شیرازی

انتباہ:
چونکہ ان کو 'گوروں' (یونیورسٹی آف ٹورنٹو) نے 'اپ لوڈ' کیا ہے لہذا صفحات الٹے ہیں، یعنی کتاب کا پہلا صفحہ اسکین شدہ صفحات کے آخر میں ہے اور آخری صفحہ، پہلے صفحے پر :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
وارث صاحب ہمارے لئے تو یہ کتابیں مقدس صحیفوں کی مانند ہیں کہ اسے کھولا بوسۂ عقیدت دیا اور دوبارہ وہیں رکھ دیا۔ میں بھی بیدل کا کلام آپ کے لئے تلاش کرتا رہا لیکن مجھے نہیں ملی۔ رقعاتِ بیدل ملی ہے اس کے لئے الگ تھریڈ کھول کر تمام بیدل کے چاہنے والوں کی نذر کر رہا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ نظامی صاحب اور فرخ صاحب،

فرخ صاحب آپ کے ساتھ ساتھ نظامی صاحب بھی بیدل کے کلام کی تلاش میں تھے، میں خود بھی ہوں، نیٹ پر بیدل کی چند غزلیں اور رباعیاں بھی ملیں جو کسی افغانی صاحبِ دل کا انتخاب ہے۔ مقدس صحیفے یہ میرے لیے بھی ہیں، اور ان سے کچھ نکالنے کیلیے بہت عرق ریزی کرنی پڑھے گی، فارسی اور اس خط میں جس میں اردو بھی صحیح نہیں پڑی جاتی لیکن تبرکاً ہی سہی۔ مجھے دراصل کوئی بھی کتاب 'کتابی' شکل میں ہی زیادہ پسند آتی ہے کہ قوتِ لامسہ کو بھی تسکین ہوتی ہے اور پھر بیٹھ کر کون پڑھے :)
 

فاتح

لائبریرین
قبلہ! اسے واقعتاً محض تبرک کے طور پر ہی ڈاؤن لوڈ کر رہا ہوں کہ زبانِ یارِ من ترکی و من ترکی نمی دانم:(
 

الف نظامی

لائبریرین
مدعی درگذر از دعوی طرز‌بیدل
سحر مشکل کہ بکیفیت اعجاز رسد


یہ دیوان
نکات بیدل ، مثنوی محیط اعظم ، حکایات و اشارات و رباعیات بیدل
پر مشتمل ہے۔
جبکہ اس میں‌بیدل کی مثنوی طور معرفت شامل نہیں۔
غالب کی تحریر میں‌مثنوی طور معرفت اور مثنوی محیط اعظم کے بارے میں‌اشعار
02.jpg
 
Top