محمد تابش صدیقی
منتظم
شکریہ نذیر بھائی.تابش میاں زبردست ....
شکریہ اوشو بھائیبہت اعلی جناب
شاد آباد رہیں
شکریہ نذیر بھائی.تابش میاں زبردست ....
شکریہ اوشو بھائیبہت اعلی جناب
شاد آباد رہیں
شکریہ استادِ محترم. محنت تو آپ لوگوں کی ہی ہے.مبارک ہو، بھی انسٹال کرتا ہوں
آمین. جزاک اللہ خلیل بھائیبہت بہت مبارک ہو محمد تابش صدیقی ھائی، اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے.
آمین. جزاک اللہ امین بھائیزبردست، جیتے رہو بھائی۔۔۔۔
جزاک اللہ.بہت خوب تابش بھائی. بہت زبردست ایپ تیار کی ہے. اللہ تعالٰی آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے. جزاک اللہ خیرا
جی مشورے تو مفت میں ملتے رہتے ہیں کمال کی بات یہ ہے کہ آپ نے اس کو سر انجام دیاجزاک اللہ.
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے. سب سے پہلے آپ ہی نے غالب کی ایپ بنانے کا مشورہ دیا تھا.
اگر مشکل نہ ہو تو ریلیز دھاگے میں ان ایپس کی تصاویر وغیرہ بھی شامل کر دیں تاکہ نیویگیشن اور ڈیزائن وغیرہ پر تبصرہ کیا جا سکےعلامہ اقبال کے کلام پر مشتمل ایپ "شاعرِ مشرق" بنانے پر جہاں احباب کی طرف سے بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی، دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازا گیا۔ وہیں مختلف تجاوز اور آراء سے بھی نوازا گیا۔
ان میں سے ایک تجویز دیوانِ غالب کو ایپ کی صورت میں پیش کرنے کی بھی تھی۔
لہٰذا اردو ویب لائبریری پر موجود نسخہ سے ٹیکسٹ حاصل کیا اور الحمد للہ ایک ہفتہ کی قلیل مدت میں ایپلیکیشن تیار ہو گئی ہے۔
دیوانِ غالب ایپ پلے سٹور پر یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔آپ احباب کی تجاویز و آراء کا منتظر رہوں گا۔
دعاؤں کا طالب
محمد تابش صدیقی
دراصل میرے اپنے پاس جو فون ہے اس میں صرف انٹرنل مینوری ہے. لہٰذا یہ آپشن آتی ہی نہیں ہے. ٹیسٹ نہیں ہو سکا.اپ ڈیٹ کے باوجود مجھے ایس ڈی کارڈ میں کلام محفوظ کرنے کی آپشن کہیں نہیں ملی۔
اپ ڈیٹ کے باوجود مجھے ایس ڈی کارڈ میں کلام محفوظ کرنے کی آپشن کہیں نہیں ملی۔
پھر یہ مسئلہ موبائل سیٹنگ میں بھی ہو سکتا ہے غالباًمیرا تو مسئلہ حل ہو گیا اپ ڈیٹ سے۔ اب ایس ڈی کارڈ میں منتقل ہو جاتا ہے۔
بہت خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ الحمدللّٰہ ایک چھوٹی سی اردو ویب کمیونیٹی محض چند سال کے عرصہ میں فانٹ ڈویلپمینٹ، ڈیسک ٹاپ، ویب اور اب موبائل ایپس میں بھی خود کفیل ہو چکی ہے۔ اسکا کریڈٹ بلاشبہ اردو محفل پلیٹ فارم کے بانی نبیل زیک ، اسکے کرتا دھرتا ابن سعید اور آزاد و خودمختار ایپ ڈویلپرز رانا ابرارحسین محمد تابش صدیقی اور دیگر انجنیئرز کو جاتا ہے۔ اقبال کے فلسفہ خودی کی اس سے بہتر عملی مثال شائد ہی کہیں اور ملے۔arifkarim بھائی کی خواہش پر ایپ کے سکرین شاٹس یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔ چونکہ تمام ایپس کا انٹر فیس ایک جیسا ہی ہے تو صرف یہیں پوسٹ کر رہا ہوں۔
کسی بھی حوالے سے بہتری کی تجاویز دی جا سکتی ہیں۔
ہوم پیج:
کتب:
غزلوں / نظموں کے عنوانات کی فہرست:
غزل/نظم:
یہ ڈیزائن ابھی ایپ میں اپڈیٹ نہیں ہوا ہے۔ اس میں درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
زوم کنٹرولز نکال دیئے ہیں اور پِنچ (pinch) زوم ایکٹیویٹ کر دیا ہے۔ یعنی دو انگلیوں کو نزدیک یا دور کر کے زوم ان یا زوم آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔
نیویگیشن بٹن پیج کے آخر میں کر دیئے ہیں۔
عنوان بولڈ کر دیا ہے۔ ("کلیاتِ میر"میں عنوانات ٹیکسٹ کا حصہ نہیں ہیں)
غزل/نظم کو جسٹفائی کر دیا ہے۔
تلاش:
نتائج:
نظم کا پیج تلاش کی فہرست سے آنے پر:
اس میں ایک تبدیلی یہ کی ہے کہ اب پیج کھلتے ہی فوکس تلاش کردہ لفظ پر پہنچ جائے گا۔
پسندیدہ کلام:
ترتیبات:
فی الحال فونٹ تبدیل کرنے کی آپشن ہے صرف۔
نوٹو نستعلیق ایمبیڈ کیا ہوا ہے. مگر لالی پاپ سے پہلے والے تمام ورژنز میں نستعلیق درست طریقے سے رینڈر نہیں ہوتا.ابھی دیکھتا ہوں۔ میں سمجھا تھا کہ ایپ کی ترتیبات میں ہی ہو گی یہ آپشن۔ لیکن وہاں محض فانٹ کی آپشن ہے۔ جسے میرا کٹ کیٹ قبول ہی نہیں کرتا نستعلیق۔ نوٹو کو امبیڈ کرنے کا کیا امکان ہے؟