شیرازخان
محفلین
فاعلاتن ؛ فاعلاتن ؛ فاعلن
شرک سے محفل ہے، جل تھل دیکھیے
اک مچی ہے یاں پہ ہلچل دیکھیے
نت نئی یہ محفلیں یہ بدعتیں
ان کی رسی بھی نہیں، بل دیکھیے
عاشقی کے گیت وہ بھی ایک دن
دین ان کا ہے مکمل دیکھیے
پیر یا سر ہو گا ننگا اس سے تو
جھوٹ کا چھوٹا ہے کمبل دیکھیے
کیوں تقدس مٹ گیا اسلام کا
کیوں چراغِ گل ہوا، گل دیکھیے
کس قدر گنجان ہے فرقوں کی راہ
دیکھنا ہے تو یہ جنگل دیکھیے
اپنی اپنی دھوپ کی تخلیق میں
چھٹ گئے رحمت کے بادل دیکھیے
ہو نظر مدِنظر شیراز جی
حق کی آنکھوں سے کوئی حل دیکھیے
الف عین
محمد اسامہ سَرسَری
طارق شاہ
شرک سے محفل ہے، جل تھل دیکھیے
اک مچی ہے یاں پہ ہلچل دیکھیے
نت نئی یہ محفلیں یہ بدعتیں
ان کی رسی بھی نہیں، بل دیکھیے
عاشقی کے گیت وہ بھی ایک دن
دین ان کا ہے مکمل دیکھیے
پیر یا سر ہو گا ننگا اس سے تو
جھوٹ کا چھوٹا ہے کمبل دیکھیے
کیوں تقدس مٹ گیا اسلام کا
کیوں چراغِ گل ہوا، گل دیکھیے
کس قدر گنجان ہے فرقوں کی راہ
دیکھنا ہے تو یہ جنگل دیکھیے
اپنی اپنی دھوپ کی تخلیق میں
چھٹ گئے رحمت کے بادل دیکھیے
ہو نظر مدِنظر شیراز جی
حق کی آنکھوں سے کوئی حل دیکھیے
الف عین
محمد اسامہ سَرسَری
طارق شاہ