loneliness4ever
محفلین
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
دیکھا ہے نہیں کیا کچھ گلزار ِ مدینہ میں
جنت ہی سمٹ آئی اک خار ِ مدینہ میں
دل کو ہے کیا روشن عالم کو کیا خیرہ
ایسی ہے ضیا دیکھی انوار ِ مدینہ میں
شاہد ہے جہاں سارا عالم کے طبیبوں نے
کچھ روگ نہیں پایا بیمار ِ مدینہ میں
واعظ کو ملی جنت عاشق کو ملا خالق
ملتی ہیں مرادیں سب اذکار ِ مدینہ میں
افلاک پہ چرچا ہے رفقا میں فرشتے ہیں
مخمور جو ڈوبا ہے افکار ِ مدینہ میں
دیکھا ہے نہیں کیا کچھ گلزار ِ مدینہ میں
جنت ہی سمٹ آئی اک خار ِ مدینہ میں
دل کو ہے کیا روشن عالم کو کیا خیرہ
ایسی ہے ضیا دیکھی انوار ِ مدینہ میں
شاہد ہے جہاں سارا عالم کے طبیبوں نے
کچھ روگ نہیں پایا بیمار ِ مدینہ میں
واعظ کو ملی جنت عاشق کو ملا خالق
ملتی ہیں مرادیں سب اذکار ِ مدینہ میں
افلاک پہ چرچا ہے رفقا میں فرشتے ہیں
مخمور جو ڈوبا ہے افکار ِ مدینہ میں