دیکھیئے آج یاد آئے کون ۔۔۔

حجاب

محفلین
کون دہرائے وہ پرانی بات
غم بھی سویا ہے جگائے کون
وہ جو اپنے ہیں ، کیا وہ اپنے ہیں
کون دُکھ جھیلے ، آزمائے کون
اب سُکھ ہے تو بھلانے میں ہے
لیکن اُس شخص کو بھلائے کون
آج پھر دل ہے کچھ اداس اداس
دیکھیئے آج یا د آئے کون ؟؟؟ جاوید اختر ۔
؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ حجاب!‌ اچھے اشعار ہیں - جاوید اختر، شبانہ اعظمی کے شوہر اور فرحان اختر کے والد ہیں -
 

الف عین

لائبریرین
کیا زمانہ آ گیا ہے۔
یہ کہنا زیادہ بہتر ہے کہ جاوید اختر
جاں نثار اختر
اور
صفیہ اختر
کے صاحب زادے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا زمانہ آ گیا ہے۔
یہ کہنا زیادہ بہتر ہے کہ جاوید اختر
جاں نثار اختر
اور
صفیہ اختر
کے صاحب زادے ہیں۔

اعجاز صاحب، آپ کی اس بات سے جوش کی 'یادوں کی بارات' میں سے کچھ ایسے ہی دلچسپ واقعات یاد آ گئے۔ :)

جاں نثار اختر مسلمہ شاعر تھے اور یقیناً جاوید اختر سے بہتر۔ اور صفیہ اختر کی ادبی حیثیت بھی مسلمہ ہے، انکے خطوط جو انہوں نے اپنے شوہرِ نامدار کے نام لکھے واقعی دلچسپ ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اور اس پر مجھے علی گڑھ کی ایک بات یاد آ گئی۔
وہاں ایک مشہور سماجی کارکن تھیں پہلا نام شاید شیلا تھا، لیکن مسیز دھیر کہہی جاتی تھیں۔ ان کے شوہر بے چارے Non entity تھے اور ان کا تعارف کرایا جاتا تھا۔
یہ مسیز دھیر کے شوہر ہیں!!
وہی بات کہ ایک زمانے میں امیتاب بچن کو کہا جاتا تھا کہ یہ ہندی شاعر ہرونش رائے بچن کے بیٹے ہیں
اور جب بچن کا انتقال ہوا تو خبروں میں تھا کہ امیتابھ بچن کے والد۔۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
کون دہرائے وہ پرانی بات
غم بھی سویا ہے جگائے کون
وہ جو اپنے ہیں ، کیا وہ اپنے ہیں
کون دُکھ جھیلے ، آزمائے کون
اب سُکھ ہے تو بھلانے میں ہے
لیکن اُس شخص کو بھلائے کون
آج پھر دل ہے کچھ اداس اداس
دیکھیئے آج یا د آئے کون ؟؟؟ جاوید اختر ۔
؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏

بہت خوب حجاب ۔۔۔۔۔ مگر آپ اس غزل کا شاید مطلع تحریر کرنا بھول گئیں ۔

درد اپناتا ہے ، پرائے کون
کون سنتا ہے اور سنائے کون
 

حجاب

محفلین
بہت خوب حجاب ۔۔۔۔۔ مگر آپ اس غزل کا شاید مطلع تحریر کرنا بھول گئیں ۔

درد اپناتا ہے ، پرائے کون
کون سنتا ہے اور سنائے کون
شکریہ ظفری ، میں نے اخبارِ جہاں میں پڑھی تھی ، اتنا ہی لکھا تھا وہاں تو ایسے ہی لکھ دی تھی ۔
 

ظفری

لائبریرین
دوسرے شعر میں :
کون دہرائے وہ پرانی بات
غم بھی سویا ہے جگائے کون
کی جگہ :

کون دہرائے ، پرانی باتیں
غم ابھی سویا ہے جگائے کون
تصحیح کرلیں ۔ :)
 

حجاب

محفلین
اب تصیح کر دی ہے نا ظفری آپ نے :) ایسے ہی ٹھیک ہے ۔اوپر میری لکھی ہوئی غلط شاعری پڑھ کے آپ کی پوسٹ سے تصیح کر لیں گے پڑھنے والے:)
 

ظفری

لائبریرین
اب تصیح کر دی ہے نا ظفری آپ نے :) ایسے ہی ٹھیک ہے ۔اوپر میری لکھی ہوئی غلط شاعری پڑھ کے آپ کی پوسٹ سے تصیح کر لیں گے پڑھنے والے:)
وہ تو ٹھیک ہے مگر یہ غلطیاں استادِ محترم اور وارث بھائی جیسے استادوں سے کیسے پوشیدہ رہ گئیں ۔ اس بات کی حیرانی ہے ۔ میرا خیال ہے آپ کا خیال کر گئے ہونگے ۔ ;)
 

الف عین

لائبریرین
یہ استاد تو یہی سمجھا تھا کہ اکثر اشعار میں ٹائپنگ کی اغلاط ہیں۔ اور اصل میں بھی جاوید اختر سے کیا کیا عروضی اغلاط متوقع ہیں، خدا ہی بہتر جانتا ہے۔ گلزار اور جاوید اختر۔۔ دونوں عروض کے معاملے میں کورے ہیں اگر چہ اچھے شاعر ہیں۔ ظفری نے جو تصحیح کی ہے تو اگر وہ شعر درست ہے تو دونوں مصرعے الگ الگ بحروں میں ہیں
کون دہرائے ، پرانی باتیں
فاعلاتن فعلاتن فعلن
غم ابھی سویا ہے جگائے کون
فاعلاتن مفاعلن فعلن
اور ممکن ہے کہ یہ شاعر ہی کی غلطی ہو۔۔۔
 
Top