دیکھ سورج گیا سمندر میں ۔۔۔ برائے تنقید و اصلاح

شاہد شاہنواز

لائبریرین
دیکھ! سورج گیا سمندر میں
چاند بہنے لگا سمندر میں

جل پری دیکھنے میں لگتی ہے
خوبصورت بلا سمندر میں


کچھ ہواؤں کی شر پسندی سے
ایک طوفاں اُٹھا سمندر میں

اِک نے خود ہی چھلانگ ماری تھی
ایک پھینکا گیا سمندر میں

کچھ بھروسہ نہیں ہے پانی کا
اپنی سانسیں بچا سمندر میں

پیچھے لگ جائے گی بڑی مچھلی
خون گر بہہ گیا سمندر میں

ایک بحری جہاز ڈوبا تھا
اور کھنڈر ملا سمندر میں

کون ساحل پہ چیختا شاہد
کون سنتا صدا سمندر میں

کچھ عجیب و غریب قسم کی غزل ہے ۔۔۔ لیکن دلچسپ موضوع لگا تو لکھ دی ہے ۔۔۔ رہنمائی کی درخواست ہے

محترم الف عین صاحب
اور محتر م محمد یعقوب آسی صاحب ۔۔۔
 
آخری تدوین:
واہ۔۔۔۔ واہ
بہت سی داد اتنی اچھی ، سنجیدگی اور مزاح سے مرکب غزل پر۔۔۔
ماشاءاللہ۔۔۔۔ بہت پسند آئی۔۔۔۔

بحر تھی یہ خفیف ، اسے شاہد
کھینچ کر لے گیا سمندر میں
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
سمندری مخلو ق خشکی کی مخلوق سے کہیں زیادہ اور متنوع ہے ۔۔۔ خشکی پر بڑے سے بڑا جانور ہاتھی ہے لیکن سمندر میں اس سے بڑے بہت سے جانور ہیں۔۔۔ میں آکٹوپس اور دیگر مخلوقات کا سوچ رہا تھا، لیکن اس بحر خفیف میں کچھ زیادہ لطف نہیں آیا تو ایسے اشعار حذف کردئیے ہیں۔۔۔
 
۔ ۔۔۔ گویا ہم نے پوری غزل ڈبو دی ہے سمندر میں ۔۔۔
نہیں ، بلکہ سمندر کے بیش بہا موتیوں میں انھیں شامل کردیا۔۔۔ بلکہ ان موتیوں کی زینت کے طور پر اس نظم کو سمندر میں اتارا ہے۔۔ بلکہ سمندری موتیوں کی افزائش اسی غزل سے ہوئی ہے۔۔۔ بلکہ ۔۔۔۔چلیں چھوڑیں ۔۔۔ کہیں آپ ۔۔۔۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
بہت شکریہ ۔۔۔
ایک بحری جہاز ڈوبا تھا
اور کھنڈر ملا سمندر میں

میر ے ایک شاعر دوست نے کہا کہ کھنڈر کا تلفظ غلط ہے ۔۔۔
اگر واقعی یہ بات درست ہے تو صحیح تلفظ کیا ہوگا؟
 
نوراللغات میں دیکھیں۔
ویسے سید ذیشان صاحب کے نزدیک آپ نے درست باندھا ہے۔
ملاحظہ ہو:
نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند
خفیف مسدّس مخبون محذوف مقطوع
فاعلاتن مفاعلن فعلن

ایک بحری جہاز ڈوبا تھا
=-== -=-= ==
خفیف مسدّس مخبون محذوف مقطوع
فاعلاتن مفاعلن فعلن

اور کھنڈر ملا سمندر میں
=-== -=-= ==
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
جی بالکل ۔۔۔ میں نے اسی انجن پر چیک کیا تھا، اگر زبر زیر کی غلطی ہو تو یہ انجن تقطیع کو درست نہیں مانتا اور کوئی نتیجہ نہیں ملتا۔۔۔
اس کے علاوہ آن لائن کوئی اور ذریعہ میرے علم میں نہیں ہے۔۔۔
 
جی بالکل ۔۔۔ میں نے اسی انجن پر چیک کیا تھا، اگر زبر زیر کی غلطی ہو تو یہ انجن تقطیع کو درست نہیں مانتا اور کوئی نتیجہ نہیں ملتا۔۔۔
اس کے علاوہ آن لائن کوئی اور ذریعہ میرے علم میں نہیں ہے۔۔۔
نوراللغات میں الفاظ کے اوزان بتائے جاتے ہیں۔۔۔
نوراللغات کے چار حصے یہاں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔
 
Top