دیکھ لو شکل میری کس کا آئینہ ہوں میں ٭ حضرت بیدم شاہ وارثی ؒ

دیکھ لو شکل میری کس کا آئینہ ہوں میں
یار کی شکل ہے اور یار میں فنا ہوں میں

بشر کے روپ میں اک راز کبریا ہوں میں
سمجھ سکے نا فرشتے کہ اور کیا ہوں میں

میں وہ بشر ہوں فرشتے کریں جنہیں سجدہ
اب اس سے آگے خدا جانے اور کیا ہوں میں

پتہ لگائے کوئی کیا میرے پتے کا پتہ
میرے پتے کا پتہ ہے کہ لاپتہ ہوں میں

مجھی کو دیکھ لیں اب تیرے دیکھنے والے
تو آئینہ ہے مرا تیرا آئینہ ہوں میں

میں مٹ گیا ہوں تو پھر کس کا نام ہے بیدم
وہ مل گئے ہیں تو پھر کس کو ڈھونڈتا ہوں میں

حضرت بیدم شاہ وارثیؒ​
 

عرفان سعید

محفلین
میں اپنا رجحان دوسری لڑی میں بیان کر چکا ہوں
ہمارے موجودہ مذہبی علم کے مطابق نہیں۔
اس آیت سے انسان کے فرشتوں سے افضل ہونے کا استدلال بالکل کیا جاسکتا ہے

اگر ایسا ہے تو پھر اس آیت کی کوئی قابلِ فہم توجیہہ پیش کر دیجیے۔

لقد كرمنا بني آدم وحملناهم في البر والبحر ورزقناهم من الطيبات وفضلناهم على كثير ممن خلقنا تفضيلا
آیت کے خط کشیدہ حصے کا مطلب ہے "ہم نے انسان کو بہت سی مخلوقات پر واضح فضیلت عطا کی"
یاد رہے یہاں "بہت سی مخلوقات" کہا ہے "تمام مخلوقات" نہیں۔
 
Top