ذاتی پیغامات کا کوٹا بڑھا دیا گیا ہے!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد سے فورم کے ممبران کو ذاتی پیغام کی ترسیل میں دقت پیش آ رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ سیٹنگ کے مطابق کوئی رکن اس صورت میں پیغام وصول نہیں کر سکتا جب اس کے ذاتی پیغامات کی سپیس ختم ہو گئی ہو۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنے ان باکس اور آؤٹ باکس میں جگہ بنا لیں تاکہ یہ پرابلم دور ہو جائے۔ جیسا کہ آپ اپنے ذاتی پیغامات کے زمرہ میں دیکھ سکتے ہیں، ان پیغامات کو مختلف فارمیٹس میں ڈاؤنلوڈ کرنے اور سیو کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ آپ ذاتی پیغامات کی فہرست کے اوپر والے چیک باکس کو چیک کریں گے تو اس صفحے پر موجود تمام ذاتی پیغامات منتخب ہو جائیں گے۔ اس کے بعد انہیں TEXT فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ پھر آپ انہیں ڈیلیٹ کر دیں گے تو اس طرح آپ کے ان باکس میں جگہ بن جائے گی۔

علاوہ ازیں میں نے محفل فورم پر رجسٹرڈ ارکان کے لیے ذاتی پیغامات کی حد 50 سے بڑھا کر 200 کر دی ہے۔ آپ اسے محفل فورم کی سالگرہ اور وی بلیٹن پر منتقلی کی خوشی میں میری جانب سے تحفہ سمجھیں۔ :congrats:

والسلام
 

ماوراء

محفلین
زبردست ۔ شکریہ نبیل بھائی۔ یہ تو بہت اچھا کیا۔ ورنہ مجھے ہر دوسرے دن نیا پیغام وصول کرنے کے لیے کچھ پیغامات ڈیلیٹ کرنا پڑتے تھے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی، ذاتی پیغامات کے کوٹے کے سلسلے میں‌ میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ ان باکس، آؤٹ‌باکس وغیرہ تمام فولڈرز کے پیغامات کو ایک ساتھ ٹوٹل شمار کیا جاتا ہے۔ دوسرا میرا ان باکس ابھی بھی پچاس پر ہی رکا ہوا ہے:(
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہاں منصور، ایسا ہی ہے۔ میں تمہیں مشورہ دوں گا کہ پہلے اپنے ان باکس کے فولڈرز کو خالی کر لو۔ جیسا کہ میں نے اوپر لکھا ہے، اب ان پیغامات کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی آپشن موجود ہے۔
 
Top