ذاتی پیغام کی اطلاع

اردو محفل سے مجھے مسلسل دن میں تین یا چار پیغام ملے ہیں کہ آپ کا پرائیویٹ میسج آیا ہوا ہے اور یہاں پر آکر دیکھو تو نہیں ہوتا۔
اب معلوم نہیں کہ پیغام روانہ ہوتا اور پہنچتا نہیں یا پھر میل باکس خود ایکٹو ہو کر ایک پیغام ادھر روانہ کردیتا ہے۔

ممکن ہے ایسا ہی کسی دوسرے کے ساتھ بھی ہو رہا ہو۔ جملہ ایڈمنز سے استداعا ہے کہ اس ہونے والی مسلسل غلطی کو دور کرنے کے بارے میں‌غوروخوص کیا جائے۔
 

زیک

مسافر
افتخار: ایک دو لوگ اس کی شکایت کر چکے ہیں مگر اسے track down کرنا کچھ مشکل ہے۔ ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی۔

اگر آپ کو ای‌میل آئے کہ نیا ذپ موجود ہے مگر کوئی نہ ہو تو اس ای‌میل کو مکمل headers کے ساتھ مجھے بھیج دیں۔ شاید اس سے کچھ سمجھنے میں مدد ملے۔
 

آصف

محفلین
مجھے ایسا کوئی تجربہ ہوا تو نہیں لیکن ایک خیال آیا ہے کہ شاید یہ وجہ ہو:

1) صارف ا صارف ب کو ذاتی پیغام بھیجتا ہے۔
2) صارف ب کو فورم کی طرف سے ای میل چلی جاتی ہے کہ آپ کا ذپ آیا ہوا ہے۔
3) صارف ب کے اپنے ای میل چیک کرنے سے پہلے صارف ا اپنے پیغام کو اپنے آؤٹ باکس میں سے حذف کر دیتا ہے۔
4) صارف ب جب اپنی ای میل میں ذاتی پیغام کی اطلاع دیکھنے کے بعد فورم پر آتا ہے تو وہاں کوئی پیغام نہیں ہوتا۔
 

زیک

مسافر
آصف: یہ بالکل ممکن ہے۔

دوسری وجہ جو میرے ذہن میں آ رہی تھی وہ یہ ہے کہ کسی نے آپ کو ذپ کیا۔ اس کی notification آپ کو ای‌میل کے ذریعہ اس لئے نہیں بھیجی جا سکی کہ میل سرور مصروف تھا یا ڈاؤن تھا۔ اس دوران آپ محفل پر آئے اور آپ نے وہ ذپ پڑھ لیا۔ بعد میں میل سرور نے وہ ای‌میل بھیج دی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بھائیو، آپ اتنا تردد نہ کریں۔ یہ میں ہی ہوں جو ڈاکٹر صاحب کا چین برباد کرتا رہا ہے۔ :(


دراصل میں ڈاکٹر صاحب کو آن لائن دیکھ کر انہیں ذپ بھیجتا تھا لیکن وہ پیغام پڑھنے سے پہلے ہی رفو چکر ہو جاتے تھے، اسی لیے میں وہ میسج اپنے آؤٹ باکس سے ڈیلیٹ کر دیتا تھا، بالکل ویسے ہی جیسا کہ آصف کا قیاس ہے۔ یہ میرے ذہن سے نکل گیا تھا کہ اس میسج کی نوٹیفیکیشن ڈاکٹر صاحب کو پہنچتی رہی ہوگی۔ :(

میں امید کرتا ہوں کہ اس سے معاملے کی کچھ وضاحت ہوگئی ہوگی۔ :oops: اور تمام دوستوں سے بھی معذرت جنہیں اس سے پریشانی ہوئی۔ :x :eek:
 
لیں‌ جی یہ قضیہ تو پاک ہوا۔ تو جناب ایسا ہے کہ اپ وہ پیغامات دوبارہ سے روانہ کردیں یا پھر ایک عدد میل لکھ ماریں۔
 

تیشہ

محفلین
قصہ پاک ہوا تو آپ نے پھر ادھر آنے میں ڈنڈی ماری ؟ :roll: میں ابھی پی ۔ ایم کرتی ہوں اور پھر نبیل کی طرح ڈیلیٹ کر دیا کروں گی :lol: ویسے مجھے پتا چل گیا تھا یہ میسیج نبیل ہی کے ہونگے ۔ کیوں کہ مجھے بھی آیا تو جان گئی کہ آپ کو یہی ذ پ کی ناکام کوشیش کر رہے ہیں :lol: اب میں نے انکا کام کر دیا ،
 

ماوراء

محفلین
تو کیا اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اگر میسج بھیجنے والا آؤٹ بکس میں وہ میسج اوپن کر لیتا ہے اور اگلے کو پیغام اوپن ہوا ہی ملتا ہے؟؟
 
Top